Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر،مودی،راہل سمیت دیگر قائدین نے پیش کیا...

اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر،مودی،راہل سمیت دیگر قائدین نے پیش کیا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ملک کی پہلی واحد خاتون وزیر آعظم اندراگاندھی کے102ویں یوم پیدائش پر،منگل کے روزصدر جمہوریہ رامناتھ کوئند، وزیر آعظم نریندر مودی،کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی،کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے علاوہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی،سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ نے اندراگاندھی کو خراج پیش کیا۔وزیر آعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”ہماری سابق وزیر آعظم اندرا گاندھی کوان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین“۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کی پیاری دادی“وطاقتور،مستحکم قیادت اور عدیم المثال انتطامی صلاحیت کی حامل و آئرن لیڈی، کو دل و جان سے خراج عقیدت، جنہوں نے ہندوستان کو ایک مضبوط ملک کے طور پر قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا“۔

کانگریس پارٹی نے مرحوم خاتون رہنما کو خراج تحسین پیش کیا۔پارٹی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”ہم ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر آعظم اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،جن کے عزم و ہمت نے ملک کو بلندیوں تک پہنچایا“۔

اندرا گاندھی آج ہی کے دن 19نومبر  1917 کو اتر پردیش کے ضلع الہ آباد (پریاگ راج) میں، ہندوستان کے پہلے وزیر آعظم،پنڈت جواہر لال نہرو،اور ان کہ اہلیہ کملا نہرو کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔اندرا گاندھی نے جنوری1966 سے مارچ 1977 تک اور پھر جنوری 1980 سے اکتوبر 1984 میں ان کے قتل تک وزیر آعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز”بھارت رتن“اور عالمی اعزاز ”نیس ایوارڈ“سے بھی نوازا جا چکا ہے۔