Friday, March 29, 2024
Homesliderاندور میں سب سے اچھے اور میسور میں سب سے خراب ڈرائیورس،...

اندور میں سب سے اچھے اور میسور میں سب سے خراب ڈرائیورس، حیدرآباد کو تیسرا مقام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن نتیجہ یہ ہے کہ حیدرآباد میں دوسرے میٹروپولیٹن شہروں کے مقابلے اچھے ڈرائیوروں کی کافی تعداد ہے۔ میٹرو شہروں میں حیدرآباد کے بعد ممبئی، کولکتہ، پونے، چینائی، احمد آباد، دہلی اور بنگلور ہیں۔ اچھے ڈرائیوروں کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ سرفہرست تین ہندوستانی شہر اندور (35.4فیصد )، لکھنؤ (33.2فیصد)، اور حیدرآباد (33.1فیصد) ہیں۔جب بات خراب ڈرائیوروں کی ہو تو سرفہرست شہر میسور (18.5فیصد)، احمد آباد (14.8فیصد)، اس کے بعد بنگلور (14فیصد) ہیں۔ جبکہ حیدرآباد بہترین ڈرائیوروں کی فہرست میں  تیسرے نمبر پر ہے اور یہاں اچھے  اوسط ڈرائیور 70 فیصد  ہے اور 7فیصد خراب ڈرائیور ہیں۔ وجئے واڑہ ٹاپ ٹین شہروں میں شامل ہے جس میں ساتویں نمبر پر بہترین ڈرائیور ہیں جن میں 27فیصد  اچھے ڈرائیور، 64.2فیصد اوسط ڈرائیور اور 8.8فیصد خراب ڈرائیور ہیں۔

ہیر ٹکنالوجیز، معروف لوکیشن ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارم زوم کار کے تعاون سے مواد جمع کیا گیا ہے ۔ پیر ٹو پیر (فرد واحد سے فرد واحد تک ) کار شیئرنگ مارکیٹ پلیس جس میں ابھرتی ہوئی منڈیوں کا احاطہ کیا گیا ہے اس نے  ہندوستان کا شہر پر مبنی نقشہ سامنے آیا ہے جس میں ملک بھر کے 22 شہروں میں اچھے، اوسط اور برے ڈرائیوروں کی فیصد کو دکھایا گیا ہے۔ نقشہ نومبر 2020 اور نومبر 2021 کے درمیان زوم کار کے ملکیتی ڈرائیور اسکورنگ سسٹم کے ڈیٹا کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔ سڑک استعمال کرنے والے اور ڈرائیور کی حفاظت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان میں اپنی گاڑیوں کے بیڑے کے حالات پر نظر رکھنے کے لیے زوم کار تقریباً 200 ملین ڈیٹا پوائنٹس کا استعمال کرتی ہے  جس میں  گاڑی کی رفتار، انجن کی رفتار، ایکسلریشن، بریک، بیٹری اور ٹائر کی زندگی، اور بہت کچھ نکات شامل ہیں  ۔

 روزانہ سے اس کی گاڑیوں کو ایک اسکورنگ سسٹم تیار کرنا ہے جو اس کے ڈرائیوروں کی ڈرائیونگ کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے ۔ ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ ہونے والے بیرونی عوامل ۔ خراب موسم اور ٹریفک  کو بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ، جتنا ہموار ڈرائیو کرے گا، ڈرائیور کا اسکور اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ 65 سے زیادہ اسکور کرنے والے ڈرائیوروں کو اچھا ڈرائیورسمجھا جاتا ہے جبکہ 50 سے کم نشانات حاصل کرنے والوں کو برا ڈرائیور سمجھا جاتا ہے۔ زوم کار کے شریک بانی اور سی ای او گریگ مورن نے کہا ہماری گاڑیوں سے تیارکردہ ڈیٹا ہمیں ڈرائیونگ کے نمونوں کو سمجھنے کے لیے مواد  فراہم کرتا ہے۔ ڈیٹا سے ہم نے ڈرائیونگ کے رویے کی پیمائش کرنے اور اپنے ڈرائیوروں کو بہتر ڈرائیونگ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ڈرائیونگ اسکورنگ نظام بنایا ہے۔