Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگاندور کی گولڈن گیٹ ہوٹل میں لگی بھیانک آگ

اندور کی گولڈن گیٹ ہوٹل میں لگی بھیانک آگ

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال:مدھیہ پردیش کے اندور میں وجئے نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع گولڈن گیٹ ہوٹل کی عمارت میں اچانک خوفناک آگ لگ گئی۔اس عمارت کے آس پاس مزید عمارتیں ہیں۔ان عمارتوں میں سے تمام افراد کو نکا دیا گیا ہے۔اس موقع پر فائیر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگپر قابوکی کو شش میں لگی ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر مہندر سنگھ چوہان کے مطابق ”اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے“انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہوٹل میں 25کمرے ہیں۔آگ لگنے کی وجوہات کا تا حال پتہ نہیں چلا ہے۔اچانک لگی اس آگ سے چاروں طرف دھواں ہی دھواں پھیلا ہوا ہے۔سامنے کا دروازہ تباہ ہو چکا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ شدید آتشزدگی نے اندر کے حصہ کو کھا لیا ہے۔