Thursday, April 24, 2025
Homesliderانسانیت کی مثال قائم: بینگلور تشدد کے دوران مسلمانوں نے بچائی مندر

انسانیت کی مثال قائم: بینگلور تشدد کے دوران مسلمانوں نے بچائی مندر

- Advertisement -
- Advertisement -

بینگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بینگلور میں منگل کی رات شروع ہونے والے تشدد کے دوران مسلمانوں نے مندر کو بچا کر اتحاد کا جذبہ ظاہر کیا۔ بینگلور کی تنگ گلیوں سے جنم لینے والی تشدد اور وحشت کی داستانوں کے درمیان بینگلور کے علاقے پلکیش نگر میں مسلمانوں کے ایک گروہ نے مندر کو بچا کر اتحاد کا جذبہ ظاہر کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو جس میں مسلمان نوجوانوں نے ہیومن چین بناکر مندر کی حفاظت کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی ثھرور نے بھی ٹویٹ کیا. ششی تھرور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا بینگلور فسادات کو بھڑکانے والے افراد کو ضرور گرفتار کیا جائے آئے، اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

بنگلور پولیس کے کمشنر کمل پینٹ نے میڈیا کو بتایا “پولیس فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے”. انہوں نے مزید کہا کہ پلکشی نگر میں پیش آئے واقعات کے سلسلے میں 110 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کمشنر آف پولیس نے مزید بتایا کہ منگل کی رات شروع ہونے والے اس تشدد میں 50 کے قریب پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کانگریس قائدین کے رشتے دار نے نے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں فیس بک پر گستاخانہ خانہ پوسٹ شائع کیا۔