Sunday, June 15, 2025
Homeتازہ ترین خبریںانناؤ عصمت دری کا نشانہ بننے والی لڑ کی کی اسپتال میں...

انناؤ عصمت دری کا نشانہ بننے والی لڑ کی کی اسپتال میں موت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: انناؤ عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑ کی، جسے عصمت دری کے ملزموں نے زندہ جلایا تھا ۔ جمعرات کے روز یہاں صفدر جنگ اسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔متاثرہ،جو 90 فیصد سے زیادہ جل گئی تھی،43 گھنٹوں تک زندگی کی جنگ لڑ تے ہوئے ہار گئی اور کار ڈیک حملہ کی وجہ اس کی موت ہو گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ لڑ کی نے رات 11بجکر 40منٹ پر آخری سانس لی۔اس کے آخری الفاظ تھے ”ہمیں بچا لیجئے“۔

اطلاعات کے مطابق،انناؤ عصمت دری کی متاثرہ کو پانچ افراد نے اغوا کیا تھا،جنہوں نے مارچ میں اس کے ساتھ زیادتی کی تھی اور ضمانت پر باہر آئے تھے۔انہوں نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مذ کورہ متاثرہ لڑ کی پر حملہ کرتے ہوئے اس کو آگ لگا کر جلا دیا تھا۔جسے صفدر جنگ اسپتال میں شریک کیا گیا تھا۔جہاں اس نے جمعرات کے روز آخری سانس لی۔20 سالہ متاثرہ جو رائے بریلی کی عدالت جا رہی تھی کہ اس پر ان لوگوں نے حملہ کر دیا اوراس کو آگ لگادی تھی۔

اب سوال یہ ہے کہ یو پی پولیس اب ان ملزموں کے خلاف کارروائی کیسے کرے گی،جو پہلے سے ہی ضمانت پر باہر ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق،انناؤ اب ایسے معاملات کی کثرت کے ساتھ اتر پردیش کا ”عصمت دری کا مرکز“ بنا ہوا ہے۔