Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگانناؤ عصمت دری کی شکار،فوت ہوجانے والی لڑ کی کی آخری رسومات...

انناؤ عصمت دری کی شکار،فوت ہوجانے والی لڑ کی کی آخری رسومات ادا کی گئیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ٓانناؤ: انناؤ عصمت دری کی شکار لڑ کی،جسے عصمت دری کے ملزم اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے جلادیا گیا تھا،اور وہ قومی دارالحکومت کے ایک اسپتال میں دوران علاج فوت ہو گئی تھی۔اس کی آخری رسومات اتوار کی سہ پہر ز سخت سکیوریٹی کے درمیان،کئی سوگواروں کی موجودگی میں متاثرہ کے گاؤں ہندو پور میں آخری رسومات انجام دی گئیں۔ہفتہ کی رات متاثرہ لڑ کی کی لاش اس کے گاؤں ہندو پور میں لائی گئی تھی۔

متاثرہ لڑ کی کی لاش کو گاؤں کے نواح میں واقع زمین میں اس کے دادا دادی کی قبر کے قریب دفنا یا گیا۔سینئر پولیس افسران کی طرف سے اس یقین دہانی کے بعد کہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیں گے،اس کے اہل خانہ نے تدفین کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ مذ کورہ لڑ کی کی جمعہ کی رات دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں موت ہو گئی تھی،جہاں اس کے زخموں کا علاج کیا جا رہا تھا،جو 90 فیصد جل چکی تھی۔

متاثرہ لڑ کی کی بہن نے ”پر دھان منتری آواس یوجنا“کے تحت ایک گھر اور 25 لاکھ روپئے معاوضہ کے علاوہ اس کے خاندان کے ایک ممبر کے لئے سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ،جمعرات کے رو پانچ افراد نے اس وقت اس پر جان لیوا حملہ کیا تھا،جب وہ انہی افراد میں سے ایک شخص کے خلاف عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کے لئے رائے بریلی جا رہی تھی۔