Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںانناؤ عصمت دری کی متاثرہ کی موت پر،پرینکا نے یو پی حکومت...

انناؤ عصمت دری کی متاثرہ کی موت پر،پرینکا نے یو پی حکومت کوبنایا نشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: انناؤ عصمت دری کی شکار لڑ کی کی موت کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے امن و امان کے حوالے سے یوگی ادتے ناتھ حکومت پر تنقیدی حملہ کیا ہے۔پرینکا نے سوال کیا کہ ریاست میں خواتین مظالم کیوں بڑھ رہے ہیں اور انناؤ میں پچھلے واقعے کے پیش نظر متاثرہ لڑکی کو کوئی تحفظ کیوں نہیں دیا گیا“۔

انہوں نے ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”غم کی اس گھڑی میں،انناؤ کی متاثرہ کے کنبے کو ہمت عطا کرنے کی بھگوان سے پرارتھنا کرتی ہوں“۔انہوں نے کہا کہ ”یہ ہم سب کی ناکامی ہے کہ ہم اسے انصاف نہیں دے پائے۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ انناؤ کے پچھلے واقعے پر غور کریں تو حکومت نے متاثرہ کو فوری تحفظ کیوں فراہم نہیں کیا۔؟اس افسر کے خلاف کیا کارروائی کی گئی جس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔؟انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ہر روز خواتین پر مظالم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،حکومت اس پر کیا کارروائی کر رہی ہے۔؟

واضح ہو کہ،قومی دارالحکومت کے صفدر جنگ اسپتال میں انناؤ عصمت دری کی متاثرہ کی جمعہ کی دیر رات موت ہو گئی۔اس سے قبل جمعرات کی صبح انناؤ میں پانچ ملزموں نے اسپر پٹرول دال کر جلا دیا تھا۔ان ملزمان میں متاثرہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا ایک کلیدی ملزم بھی شامل تھا۔متاثرہ کی موت کے بعد انناؤ کے قصبہ بہارمیں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے مذ کورہ قصبہ کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے