Tuesday, April 22, 2025
Homeاسپورٹسانوشکا شرما اب ہندوستانی بولر گواسوامی کا کردار ادا کریں گی

انوشکا شرما اب ہندوستانی بولر گواسوامی کا کردار ادا کریں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ کی قائل پوری دنیا ہے۔ اب ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی کرکٹ کے میدان پر اترنے جارہی ہیں۔ 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم زیرو میں نظر آئیں انوشکا شرما اب ایک فلم میں کام کررہی ہیں، جو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور فاسٹ بولر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم ہوگی۔ سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں۔

 ان میں وہ کرکٹ کے میدان میں فلم کی شوٹنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ ابھی اس فلم کا باضابطہ طور پر اعلان ہونا باقی ہے۔سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کے فینس کلب کی طرف سے سامنے آئیں انوشکا شرما کی کرکٹ کے میدان میں شوٹنگ کرنے کی تصویروں میں وہ سابق ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان جھولن گوسوامی کے انداز میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کی جرسی پہنی ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں 10 دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ فلم کا ایک منظر بھی فلم بند کیاہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم کا پرومو شوٹ 25 جنوری کو کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم زیرو میں نظر آئی تھیں اس کے بعد وہ کسی فلم میں نہیں نظر آئیں اور اس طرح کی افواہ پھیلی تھی کہ انوشکا شرما بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے اس پر ردعمل بھی ظاہرکیا تھا۔ انہوں نے کہا میں گزشتہ تین سال سے فیشن انڈسٹری میں کام کررہی تھی۔ یہ کافی تھکانے والا تھا۔ انوشکا شرما کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو بھی کرکٹ پر مبنی فلم میں کام کررہی ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی خاتون کرکٹر متھالی راج کی زندگی پر بننے والی فلم ہے۔ اس فلم کا نام شاباش متھو ہے۔ ایسے میں دونوں فلموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔