Friday, March 29, 2024
Homesliderانوپما سولنکی دو ماہ کی سخت محنت  کے بعد منفی کردار حاصل...

انوپما سولنکی دو ماہ کی سخت محنت  کے بعد منفی کردار حاصل کرنے میں کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔یہ ہے محبتیں کی اداکارہ انوپما سولنکی جلد ہی نئے شو بندیہ سرکار میں منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔انوپما کے لیے اس کردار کو حاصل کرنا کافی سخت محنت والا عمل رہا ہے۔اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوپما کہتی ہیں پچھلے دو ماہ سے میں بندیہ سرکار کے لیے لک ٹسٹ دی رہی ہوں، لیکن کسی طرح وہ کام نہیں کرپائے، آخر کار کافی محنت کے بعد مجھے اب یہ طاقتور کردارمل گیا ہے۔ مجھے اس کردار کی توقع نہیں تھی، لیکن اچانک مجھے جے مہتا پروڈکشن کی طرف سے فون آیا جس نے مجھے لُک ٹسٹ کے لیے بلایا اور پھر کچھ دنوں کے بعد مجھے اس کردار کے لیے قبول  کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کردار میرے پہلے شوز کے مقابلے میں بہت چیلنجنگ ہے کیونکہ یہ ایک غیر شادی شدہ خاتون ہے جس میں کچھ روحانی طاقت ہے۔ وہ بہت چالاک اور ہوشیار بھی ہے۔میں بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ مجھے ہمیشہ چیلنجنگ کردار ملتے رہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ اس کردار کو پسند کریں گے کیونکہ یہ روایت سے ہٹ کر ہے ۔

اس کردار کےلئے اپنے لک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوپما نے کہا ہے کہ میرا یہ روپ لوگوں کو پرانی ہاررفلم جانی دشمن کی یاد دلائے گا۔اداکارہ کے بموجب وہ ہمیشہ بندیہ سرکار کے لقب سے دلچسپی رکھتی تھیں۔یہ خطاب بہت منفردہے اور میں نے اس قسم کا عنوان  پہلے کبھی نہیں سنا۔ میں باقی کاسٹ سے مل کر بہت پرجوش ہوں۔ میں نیلو واگھیلا میم اور امیت بہل سر کے ساتھ اسکرین شیئر کررہی ہوں۔ وہ بہت سینئر اداکار ہیں اور مجھے ان سے سیکھنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔

انوپما نے شو میڈم سر میں مثبت کردار ادا کیا۔سچ میں، مجھے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ میں حقیقت میں ایسی ہی ہوں۔ میں حساس، ببلی اور شائستہ ہوں، اس لیے اگر آپ کو کردار جیسا آپ ہو، تو یہ آسان ہوجاتا ہے لیکن منفی کردار بہت مشکل ہوتے ہیں اور اگر وہ آپ کی اصل شخصیت کے برعکس ہو تو اسے ادا کرنے میں کافی مشکل ہوتی ہے۔