چنئی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین اور پی کے کنہالی کٹی رکن پارلیمان نے اپنے جاری کردہ مشترکہ اخباری اعلامیہ میں پارٹی کے اترپردیش یونٹ کی نئی تشکیل اور منتخب شدہ ریاستی کمیٹی اور عہدیداران کا اعلان کیا ہے۔
ا س ضمن میں گزشتہ 23جون 2020کو پالیٹکل اڈوائزی کمیٹی کے چیئرمین سید حیدر علی شہاب تنگل کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ (زوم لائیو) کے ذریعے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس اجلاس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے پالیٹکل اڈوائزی کمیٹی کے چیئرمین ای ٹی محمد بشیر رکن پارلیمان، اڈوکیٹ اقبال احمد اور خرم انیس عمر پر مشتمل ایک کمیٹی کو اتر پردیش کی سابقہ ریاستی کمیٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور نئی کمیٹی کی تشکیل نو کی ذمہ داری سونپی گئی۔
مذکورہ کمیٹی نے اس سلسلے میں تفصیلی جائزہ اور اترپردیش یونٹ کے صف اول کے کارکنوں سے مشورہ لینے کے بعد مندرجہ ذیل عہدیداروں کی فہرست کی سفارش کی۔ جس کو نیشنل کمیٹی نے منظوری دی ہے۔جس کے تحت اترپردیش کے ریاستی صدر ڈاکٹر محمد متین خان (لکھنو)، ریاستی جنرل سکریٹری اڈوکیٹ محمد اویس (میرٹھ)،ریاستی خازن حاجی راحت افروز (فیروزآباد)،ریاستی نائب صدور،1)۔ڈاکٹر نجم الحسن غنی(فیض آباد،2)۔محمد الیاس (بجنور)،3)۔اڈوکیٹ عشرت حسین(مراد آباد)،ریاستی سکریٹریان1)۔ادریس احمد (نجیب آباد)،2)۔ڈاکٹر کلیم اشرف (سنبھل)،3)۔ محمد احمد (اناؤ)، ریاستی اسسٹنٹ سکریٹریان 1)۔محمد نسیم (غازی آباد)،2)۔ خان مبین (بریلی)، 3)۔ محمد عتیق (کانپور)،ہونگے۔
نیشنل کمیٹی نے مذکورہ تین رکنی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ اترپردیش یونٹ کی مذکورہ نئی کمیٹی کے عہدیدارن تاریخ اعلان 12جولائی 2020تا31دسمبر2021کی میعاد تک اپنے عہدے سنبھالیں گے۔