چنئی: انڈین یونین مسلم لیگ، چنئی ضلعی جنرل کمیٹی کا اجلاس 8 نومبر شام کو چنئی مننڈی، قائد ملت منزل میں منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی آرگنائزر اے ایچ محمد اسماعیل نے کی۔ ضلعی نائب آرگنائزر کے مدثر خالد نے استقبالیہ تقریر کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ریاستی جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر ایم ایل اے، ریاستی سکریٹری کے ایم نظام محی الدین اور ریاستی سکریٹری ملت ایس پی محمد اسماعیل نے اجلاس سے خطاب کیا۔ حال ہی میں انتقال ہوئے مرحوم سیتا کادی نگر پرائمری چیئرمین کے ایم اسماعیل، مسجد مامور کے نائب امام مولاناکے ایم عبدالرحمن رحمانی، موسیقار کمری ابوبکر کی وفات پر تعزیتی قرار داد منظور کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیااور ان کی مغفرت کی دعا کی گئی۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل قراردادیں منظور کی گئیں۔1)۔ 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ڈ ی ایم کے کی زیر قیادات اتحاد کی جیت اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کو وزیر اعلی بنانے کیلئے ہر قسم کا تعاون دینے اور محنت کرنے کا مجلس عاملہ میں فیصلہ کیا گیا۔ 2)۔مجلس عاملہ ریاستی کمیٹی سے مطالبہ کرتی ہے کہ 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چنئی مشرقی ضلعی کے ہاربار اسمبلی حلقہ کو ڈی ایم کے اتحاد کی جانب سے انڈین یونین مسلم لیگ کودلوائے۔ 3)۔ 19اکتوبر 2020کو ترچی میں منعقد انڈین یونین مسلم لیگ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارد اد کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ فروری 2021میں ہونے والے ریاستی کانفرنس میں چنئی مشرقی ضلع کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہونے اور 50افراد کو کانفرنس کے استقبالیہ کیمٹی کے ممبر کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 4)۔ممبئی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں 2021میں تمل ناڈو سے جانے والے عازمین حج کو چنئی کے بجائے کوچی، کیرلا سے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے تمل ناڈو کے مسلمانوں میں زبردست ناراضگی پیدا ہوئی ہے۔ لہذا، مجلس عاملہ درخواست کرتی ہے کہ مرکزی حج کمیٹی عازمین حج کو معمول کے مطابق چنئی سے روانگی کا مناسب حکم جاری کرے۔ 5)۔
حال ہی میں کورونا سے متاثر اور مناسب علاج کے اور ہم سب کی دعاؤں کے نتیجے میں مکمل طور پر صحت یاب ہوکر اپنی عمر کی پرواہ کیے بغیر نوجوانوں کی طرح پارٹی کے کام اور قومی فلاح بہبودی کیلئے کام کرنے والے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی عمر دارازی اور صحت کیلئے مجلس عاملہ دعا گو ہے۔ 6)۔ ترچی میں منعقدریاستی ایگزکٹو کمیٹی اجلاس میں ریاستی نائب صد ر کے طور پر تقرر ہوئے رکن پارلیمان کے نواز غنی، ریاستی نائب سکریٹریان کے طور پر مقرر جمال محمد ابراہیم، عبدالقادر شریف، آئی ٹی ونگ کوآرڈنیٹر کے طور پر مقرر کائل پٹنم سلمان محمد، جوائنٹ کوآرڈنیٹر کے طور پر مقرر میلا پالئم عبدالجبار، نائب کوآرڈنیٹر کے طور پر مقرر کے۔نظام الدین کو مجلس عاملہ مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین کو چنئی مشرقی ضلعی عہدیداران کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جس کے تحت ضلعی صدر کے طور پر اے ایچ محمد اسماعیل، ضلعی سکریٹری مدثر خالد،ضلعی خازن ایم قادر باشاہ، ضلعی نائب صدور بلال حسین، کیپٹن بشیر احمد، کولتور شاہ جہاں، پلی نورالدین، ضلعی نائب سکریٹریان عبدالشکور، ایگمور سید محمد غوث، کے ایم شمس الدین منتخب ہوئے۔ ایم قادر باشاہ نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ چنئی مغربی ضلعی آرگنائزر یوسف غلام محمد کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔