حیدرآباد ۔ملازمت کی تلاش کا فی مشکل ہوتی ہے اور خاص کر ایسے افراد کے لئے جو کہ اس شعبے میں زیادہ تجربہ نہیں رکھتے ، ویسے تو مارکیٹ میں میں ملازمتیں دستیاب ہوتی ہیں اور کمپنیاں اہل امیدوار وں کی خود بھی تلاش میں رہتی ہیں لیکن کمپنیوں سے زیادہ دہ ملا زمت کے متلاشیان کے لیے اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے اعتبار سے ملازمت حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے ۔
ہندوستان میں ایک سروے کے مطابق ملازمت کے متلاشیان میں 20 فیصد سے بھی کم افراد ملازمت کی تلاش میں آن لائن سہولت سے استفادہ کرتے ہیں جبکہ 46 فیصد سے زیادہ افراد ملازمت کے حصول میں اپنے دوست احباب کے مشوروں سے استفادہ کرتے ہیں ۔ملازمت کے متلاشیان کے ویسے تو کئی مسائل موجود ہیں جن میں خاص کر ملازمت کے حصول کا پہلا مرحلے انٹرویو اور اس کے سوالات کے بعد تنخواہ کے مقرر کیے جانے کے لیے اعلی ٰ حکام سے تبادلہ خیال و غیرہ اہم امور ہوتے ہیں ۔ان تمام مسائل کے پیش نظر ہندوستان میں کریئر گائیڈ کے لئے مشہور کمپنی انڈیڈ انڈیا جو پہلے ہی ہیں طلباء اور ملازمتوں کی تلاش کرنے والے افراد کو رہنمائی فراہم کرتی ہے اس نے اب ملازمت کے متلاشیان کی آسانی کے لئے ویب سائٹ بھی لانچ کیا ہے جو کہ کرئیر گائیڈ کے نام سے موجود ہے ۔
اس ویب سائٹ پر ملازمت کے متلاشیان کےلیے مطلوبہ ملازمت کی تلاش کے علاوہ انٹرویو کس طرح دیا جائے اور اپنی تنخواہ کے لیے حکام سے کس طرح گفتگو کی جائے ان تمام پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ مارکیٹ میں جس ملازمت کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ انڈیڈ انڈیا کے مینجنگ ڈایریکٹر ششی کمار نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں جہاں کمپنیاں اہل امیدواروں کے انتخاب میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہیں تو دوسری جانب ملازمت کے متلاشیان کے لیے مطلوبہ ملازمت حاصل کرنا پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔
ملازم اور کمپنی کی اس بنیادی ضرورت کے پیش نظر اس ویب سائٹ کو متعارف کیا گیا ہے تاکہ ایک جانب ملازمت کے حصول میں کوشش کرنے والے افراد کو اپنی مطلوبہ ملازمت مل جائے تو دوسری جانب کمپنیاں جو کہ اہل امیدواروں کو منہ مانگی تنخواہ دینے کے لیے تیار ہوتی ہیں انہیں بھی صحیح امیدوار مل جائے ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ انڈیڈانڈیا ایک ایسا معروف ترین ویب سائٹ ہے جہاں 60 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 ملین سے زائد افراد 28 زبانوں میں ملازمت تلاش کرنے کے علاوہ وہ اپنے ریزیومے پوسٹ کرتے ہیں۔ملازمت کے حصول میں مدد کےلئے اس ویب سائٹ تک رسائی کےلئے مندرجہ لنک استعمال کریں۔