Sunday, June 8, 2025
Homesliderانکیتا ہندوستان کی نئی امید:ثانیہ مرزا

انکیتا ہندوستان کی نئی امید:ثانیہ مرزا

- Advertisement -
- Advertisement -

کوچی۔ ہندوستانی ٹینس  اسٹار ثانیہ مرزا کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد آئندہ ماہ ٹینس میدانوں میں واپسی کرنےکےلئے پرعزم ہے ۔ ثانیہ  کو اگلے ماہ دوحہ اور دبئی میں دو ٹورنمنٹ کھیلنا ہے جب کہ اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی ان کا اصل ہدف ہے ۔ثانیہ نے ایک آن لائن کانفرنس  کے دوران کہا کورونا متاثر  ہونے  اور صحت یاب ہونے کے بعد میں واپسی کےلئے پرعزم ہوں کیونکہ وبائی مرض سے متاثر ہونا کافی خوفناک تھا لیکن وہ امید کرتی ہیں کہ اولمپکس کے لئے تیار ہوجائیں۔

انہوں نے کہا اولمپکس میں ایک ایسا ایونٹ ہے جس کی میں نے گزشتہ سال کی تیاری کرلی تھی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا اور کورونا کی وجہ سے یہ ایک سال کےلئے ملتوی ہوگیا لیکن اب میں دوبارہ اس کےلئے پرعزم ہوں۔ثانیہ ایک طویل عرصے سے ہندوستانی خواتین کے ٹینس کی پوسٹرگرل رہی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انکیتا رائنا جیسی کوئی کھلاڑی  اپنی شناخت بنانی لگی ہے۔ انکیتا نے حال ہی میں اپنے گرانڈ سلام کیریئر کا آغاز کیا حالانکہ ہندوستانی کھلاڑی اور اس کی ڈبلز کی ساتھی میہیلا بوزرنیکو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں باہر  ہوگئی لیکن  ثانیہ کو لگتا ہے کہ انکیتا بہتری لائے گی اور اس میں بہت سی صلاحیتیں ہیں۔

ثانیہ نے کہا ہے کہ انکیتا ایک بہت ہی باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ وہ واقعی بہت محنت کر رہی ہے اور کچھ سالوں سے ملک میں نمبر ایک ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ فخر کی بات ہے کہ وہ گرانڈ سلام کھیلنے والی صرف پانچویں خاتون ہیں ۔ ثانیہ نے کہا انکیتا ابھی جوان ہیں اور امید ہے کہ  اگلے دو سالوں میں وہ بہترسے بہترین  ہونے کی کوشش کر سکتی ہیں اور امید ہے کہ گرانڈ سلامس  میں انکی شرکت  مسلسل ہوگی ۔جاپان کی ناؤمی اوسکا کے خلاف سرینا ولیمس کی شکست پر ثانیہ نے کہا کہ سرینا ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور کی خلا کو پر کرنا آسان نہیں لیکن اوساکا نے بھی خود کو ثابت کیا ہے اور امید ہےکہ وہ سرینا کی جانشینی کی مضبوط دعویدار بن کر ابھریں گی۔