Sunday, June 8, 2025
Homesliderانگلش ٹیم کی فروری میں ہندوستان آمد

انگلش ٹیم کی فروری میں ہندوستان آمد

احمدآباد، چینائی اور پونے میں 4 ٹسٹ ،3 ونڈے اور 5 ٹی 20 مقابلے ہوں گے
- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ہندوستانی ٹیم آئندہ برس فروری ،مارچ میں 4 ٹسٹ ، 5 ٹی 20 اور تین ونڈے مقابلوں کےلئے انگلینڈ کی میزبانی کرے گی ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جارہ کردہ تفصیلات کے بموجب انگلش ٹیم دورہ سری لنکا کی تکمیل کے ساتھ ہی ہندوستان آئے گی اور وہ میزبان ٹیم کے ساتھ پہلے 4 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کھیلے گی جس میں ایک مقابلہ حیدآباد میں ڈے نائیٹ ہوگا جبکہ ایک اور ٹسٹ بھی احمدآباد میں ہی ہوگا۔ ٹسٹ مقابلوں کے بعد 5 مقابلوں کی ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی لیکن اس سیریز کے تمام مقابلے احمدآباد میں ہی 12،14،16 ،18 اور 20 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد پونے کا تین ونڈے مقابلوں کی میزبانی کے حقوق دئے گئے ہیں ۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پونے میں تین ونڈے مقابلے 23 ،26 اور 28 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔انگلش ٹیم ہندوستان کے دورہ کے آغاز ٹسٹ سیریز کے کرے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ چینائی میں 5 تا9 فروری کھیلا جائے گا ۔دوسرے ٹسٹ کی میزبانی بھی چینائی ہی کرے گا اور یہ مقابلہ 13 تا17 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد احمدآباد میں تیسرا ٹسٹ 24 تا 28 فروری کو ہوگا اور یہ مقابلہ ڈے نائیٹ ٹسٹ ہوگا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹسٹ 4 تا 8 مارچ احمدآباد میں ہی ہوگا۔کورونا کی وجہ سے طویل سیریز کو صرف دو ماہ اور تین مقامات تک ہی محدود کردیا گیا ہے ۔سیریز کے متعلق جاری کردہ دیگر تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ احمدآباد کو زیادہ سے زیادہ مقابلوں کی میزبانی دینے کی کئی وجوہات ہیں جس میں شاہ کا گھریلو م یدان ہونے کے علاوہ یہاں گزشتہ تقریباً6 برسوں سے کوئی بین الاقوامی مقابلہ منعقد نہیں ہوا ہے۔علاوہ ازیں میزبان میدانوں کے لئے موہالی کے نام پر بھی غور کیا گیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریز میں مقابلہ منعقد ہوا تھا جوکہ آئی سی سی کی چمپئین شپ کا افتتاحی مقابلہ بھی تھا ۔دریں اثناءانگلش ٹیم ہندوستان میں 27 جنوری کو پہنچے گی جو کہ سری لنکا میں بند میدانوں کی سیریز مکمل کرنے کے بعد مہمان ٹیم کا آئندہ دورہ ہوگا۔