ساوتھمپٹن: مچل مارش کی ناقابل شکست 39 رنزکی اہم ترین اننگزکی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے اورآخری ٹی 20 مقابلے میں میزبان انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی کی ٹی 20 عالمی درجہ بندی میں دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹی 20 میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اس کامیابی نے میزبان ٹیم کو سیریز کلین سوئپ کرنے سے روک دیا لیکن انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔آسٹریلیا نے پہلے انگلش ٹیم کو چھ وکٹ پر 145رنز کے قابل تعاقب اسکور تک محدودکیا۔ اس کے بعد مہمان ٹیم نے 19.3 اوور میں پانچ وکٹ پر146 رنز بناتے ہوئے سیریز نہ سہی نمبر ایک مقام حاصل کرنے والی کامیابی حاصل کرلی ۔
کپتان آرون فنچ اور شان مارش نے فی کس39 رنزکی اہم اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے لئے عادل رشید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی طرف سے بیریسٹو(55) نے نصف سنچری بنائی۔آسٹریلیا کےلئے زمپا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میںآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کے جونی بیرسٹو نے سب سے زیادہ55 رنز بنائے جبکہ جو ڈینلی29 اور معین علی23 رنز بناکر نمایاں رہے ۔انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے ۔ آسٹریلیائی بولر ایڈم زمپا نے کامیاب بولنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اچھا آغازکیا اور اس کی پہلی وکٹ31 رنز پرگری۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ مچل مارش بھی 39 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔146 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 گیند قبل حاصل کر کے خود کو سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچا لیا۔انگلینڈ کی جانب سے رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں انگلنیڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی۔میچل مارش کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا جبکہ انگلش اوپنر جوس بٹلر کو ابتدائی دومقابلوں میں شاندارنصف سنچریوں کی وجہ سے مین آف دی سیریز قراردیا گیا۔