حیدرآباد : ٹی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راماراؤ نے آج پارٹی لیڈروں،کارکنوں،دوستوں اور حامیوں سے یہ اپیل کی کہ وہ 24جو لائی کو ان کے(کے ٹی آر کے) جنم دن کے موقع پر اشتہارات دینے کے لئے پیسے خرچ نہ کریں۔
انہوں نے ٹویٹر کے ذریعہ کہا کہ ان کے جنم دن پرضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں ”مسکراہٹ کا تحفہ“ دینے کو کہا۔ساتھ ہی انہوں نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے، ان کے جنم دن کے مو قع پر اخبارات اور ٹی وی چینلوں میں اشتہارات دینے کے لئے رقم خرچ کرنے کے بجائے دوسروں کی مدد کرنے،پڑوسیوں کی مدد کرنے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ایم ایل سی نوین کمار نے ایمبولینس خریدنے کے لئے ایک این جی او کو 10 لاکھ روپئے دئیے۔ساتھ ہی کچھ این آر آئی بھی ایسا کرنے کے لئے آگے آئے۔اس طرح غریبوں کی مدد کرنے کی کے ٹی آر کی اپیل کارکرد ہو رہی تھی۔