اورنگ آباد ۔ مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے605 نئے مریض سامنے آنے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ خطہ کے اورنگ آباد اور ہنگولی اضلاع میں موذی اور جان لیوا کورونا مریضوں میں بے تحاشا اضافہ کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیاہے ۔ خطہ کے اضلاع کے ہیلتھ افسران نے چہارشنبہ کے روز یہ اطلاع دی۔
تفصیلات کے مطابق خطہ کے تمام اضلاع سے اکٹھا کئے گئے اعداد و شمار میں سب سے زیادہ متاثرضلع ناندیڑ رہا جہاں کورونا وائرس کے 76 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع ہنگولی میں 38 نئے مریض اور ایک شخص کی موت ، ضلع عثمان آباد میں12 نئے مریض اور ایک موت ، ضلع اورنگ آباد میں 240 ، ضلع جالنا میں117 ، ضلع بیڈ میں47 ، ضلع لاتور میں46 اورضلع پربھنی میں29 کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ۔ اورنگ آباد اور ہنگولی اضلاع میں بڑی تعداد میں وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔
ہاسٹل کے 40 طلبا کورونا سے متاثر
علاوہ ازیں مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے ضلع لاتور کے ایک ہاسٹل کے عملہ کے 5 افراد او40 طلبا موذی وائرس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔لاتور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمن دیشمکھ نے یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دواخانہ میں مقیم300 سے زائد طلبا اور عملے کو کورونا ٹسٹ کرایا گیا ۔ رپورٹ آنے کے بعد 40 طلبا اور پانچ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ۔
دیشمکھ نے مزید کہا ہے تمام متاثرہ طلبا اور ملازمین کو برشی روڈ پر واقع کوویڈ سنٹر میں قرنطین کردیا گیا ہے ۔ اس علاقے کو ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر آس پاس کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ طلبا کا تعلق نویں اور دسویں جماعت سے ہے ۔ ہاسٹل کے کیمپس میں60 اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کام کر رہے ہیں جن میں 30 کی جانچ کی گئی ہے ۔
اورنگ آباد اور ہنگولی میں رات کا کرفیونافذ
- Advertisement -
- Advertisement -