Wednesday, April 23, 2025
Homesliderاوساکاکی آسٹریلین اوپن سے قبل شاندار واپسی

اوساکاکی آسٹریلین اوپن سے قبل شاندار واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن۔ سابق عالمی نمبر ایک ناومی اوساکا نے منگل کو ڈبلیو ٹی اے 250 میلبورن سمر سیٹ1 میں فرانس کی ایلیز کارنیٹ کو 6-4، 3-6، 6-3 سے شکست دے کر یہاں ٹینس کورٹس میں فاتحانہ واپسی کی۔گیارہ ماہ قبل جاپانی کھلاڑی اپنی چوتھی گرانڈ سلام ٹرافی ہاتھ میں لے کر راڈ لیور ایرینا سے نکلی تھی۔ وہ ستمبر کے بعد اپنا پہلا میچ جیتنے کے لیے منگل کو میدان پر واپس آئیں۔یہاں کی ٹاپ سیڈ جو اس وقت دنیا میں 13ویں نمبر پر ہے، انہوں نے 3 ستمبر کو یو ایس اوپن میں لیلا فرنینڈز کےخلاف تیسرے راونڈ میں ہارنے کے بعد اپنا 2021 کا سیزن قبل از وقت ختم کر دیا تھا لیکن میلبورن پارک میں اپنی جیت کے سلسلے کو 8 فتوحات تک کردیا۔

 کارنیٹ کے خلاف کیریئر کی فتح جو دوگھنٹے اور دو منٹ تک جاری رہی۔منگل کا میچ اوساکا اورکارنیٹ کا دوبارہ مقابلہ تھا جو گزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن سے پہلے اسی مقام پر پہلی بارکھیلے تھے۔ ایک سال قبل گپس لینڈ ٹرافی کے دوسرے راونڈ میں 6-2، 6-2 سے فتح حاصل کی تھی اور اب منگل کے مقابلے میں دوبارہ اسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فرانسیسی تجربہ کار کھلاڑی کی طرف سے پانچ گیمز کی جیت نے میچ کو تیسرے سیٹ میں پہنچایا لیکن اوساکا نے فیصلہ کن وقت کے آغاز میں ہی اپنا غلبہ دیکھا دیا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہیں فیصلہ کن سٹ میں کبھی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

 اس کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے اوساکا نے کہا کہ مجھے یہاں کھیلنا بہت پسند ہے… ہمیشہ یہاں واپس آنا بہت اچھا لگتا ہے۔ وہ (کارنیٹ) ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ میں نے انہیں ٹی وی پر متعدد بار دیکھا جب میں بچی تھی ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے۔ اس طرح کے لوگوں کے خلاف کھیلنا واقعی اچھا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے آج بہت ساری غلطیاں کی ہیں لیکن میں نے اس کی توقع کی کیونکہ یہ پہلا میچ تھا اور میں واقعی گھبرائی ہوئی تھی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی سروس برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور کامیابی حاصل کی ہے۔