فلوریڈا ۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نومی اوساکا نے تازہ ترین ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں 2018 یو ایس اوپن خطاب جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ خواتین کے ٹاپ 10 سے باہر ہو گئیں۔جاپان کی 23 سالہ اوساکا 7 ویں سے 12 ویں مقام پر آگئی ہیں جس کے بعد ٹاپ 10 میں مسلسل 140 ہفتوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ، یہ سلسلہ 17 ستمبر 2018 کو شروع ہوا تھا ۔جاپانی کھلاڑی نے رواں سال کے شروع میں ذہنی صحت کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے فرنچ اوپن اور ومبلڈن سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور یو ایس اوپن میں شکست کے بعد ٹینس سے غیر معینہ وقفہ لیا تھا۔
دریں اثناء دومرتبہ کی گرانڈ سلام فاتح گاربائن موگوروزا نے پچھلے ہفتے شکاگو فال ٹینس کلاسک ٹورنمنٹ جیتا تھا جس انہیں درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے اور اب وہ نویں مقام سے چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہیں ، جو جولائی 2018 کے بعد سے ان کی اعلی درجہ بندی ہے۔ایک اور کھلاڑی مائی ہونٹاما نے شکاگو میں کوالیفائنگ کے ذریعے ڈبلیو ٹی اے مین ڈرا کا آغاز کیا۔ 22 سالہ کھلاڑی کیرولین گارسیا اور شیلبی راجرز کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچی تھی لیکن چمپئن موگوروزا سے شکست ہوئی تاہم شاندار کارکردگی کاانہیں فائدہ ہوا ہے ۔ ہونٹاما کی درجہ بندی میں 39 مقامات کی بہتری آئی ہے اور اب وہ 200 نمبر سے کیریئر کے اعلی نمبر 161 پرپہنچ گئی ہیں ۔
اونس جابرم ، جو اپنے کیریئر کے چوتھے فائنل اور سیزن کے تیسرے ایونٹ شکاگو اوپن میں پہنچے تھی انہوں نے کیریئر کا ایک نیا مقام حاصل کیا کیا ہے جو دو مقامات کی ترقی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آگئی ہیں ۔اینیٹ کونٹاویٹ بائیں پیر کی چوٹ کی وجہ سے دستبردار ہونے سے پہلے شکاگو کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچی تھی لیکن ان کی حالیہ کارکردگی کی بدولت اگست 2020 کے بعد پہلی بار ٹاپ 20 میں واپسی دیکھی۔اس ہفتے ٹاپ 200 میں سب سے بڑی چھلانگ یوٹیو میتانے آرکوناڈا کی ہے۔ 22 سالہ امریکی نے کیلیفورنیا کے برکلے میں اپنا پانچواں آئی ٹی ایف خطاب حاصل کیا اور درجہ بندی میں 189 ویں نمبرپرآگئی۔