Sunday, June 8, 2025
Homesliderاوپنرس ناکام ،کوہلی کی نصف سنچری لیکن ہندوستان 233/6

اوپنرس ناکام ،کوہلی کی نصف سنچری لیکن ہندوستان 233/6

- Advertisement -
- Advertisement -

ایڈیلیڈ۔ہندوستان نے بیرون ملک اپنے پہلے گلابی گیند کے ٹسٹ میں ناقص شروعات کی ہے حالانکہ میڈل آرڈر میں کپتان ویراٹ کوہلی اورنائب کپتان اجنکیا رہانے نے کسی قدر بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو قابل قدر اسکور تک پہنچایا۔ پہلے دن کے اختتام پر ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن ویراٹ کوہلی کی نصف سنچری، چیٹیشور پجارا اور رہانے کے 40 رنز سے زائد کی اننگز نہ ہوتی تو ہندوستان کی حالت مزید کمزور ہوتی۔ اننگز کا آغاز پرتھیوی شا اور مینک اگروال نے کی۔ تاہم دوسری کی گیند پر مچل اسٹارک نے شا کو بولڈ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بہترین شروعات فراہم کی۔ انفرادی اور مجموعی طور پر ٹیم کا ابھی کوئی اسکور بھی نہیں بنا تھا ہندوستان کو پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جس کے بعد مینک اگروال کو 17 رنز کے انفرادی اسکور پرکمنس نے بولڈ کیا۔ ہندوستان کو جس وقت دوسری وکٹ کا نقصان ہوا اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 32 رنز تھا۔ ابتدائی نقصانات کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی اور پجارا نے مجموعی اسکور کو 100 رنز تک پہنچایا۔ اس موقع پر 43 رنز پر کھیلنے والے پجارا کو آسٹریلیائی اسپنر لیون نے آوٹ کیا۔ ہندوستان کیلئے ویراٹ کوہلی نے 8 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی لیکن رہانے کے ہمراہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی نے اس پارٹنر شپ کو توڑا اور ہندوستان کو کوہلی کا بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

رہانے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز اسکور کر پائے جبکہ ہنوما وہاری 16 رنز کی اننگز کھیل پائے۔ دن کے اختتام پر وردھیمان ساھا 9 رنز اور روی چندرن اشون 15 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کیلئے اسٹارک نے 49 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ہزل ووڈ نے 47 ، کمنس 42 اور لیون 61 رنز کے عوض فی کس ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ قبل ازیں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنرس مہمان ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کرکٹ کے پہلے دن دونوں اوپنرس کو بہ آسانی نمٹاکر مہمان ٹیم کو شروعاتی جھٹے دیے ۔ ڈنر تک ہندوستان دو وکٹ گنوا کر41 رنز بنا پایا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ ڈے ۔نائٹ ہے اور گلابی گیند سے کھیلا جا رہا ہے ۔ عشائیہ تک چیتیشور پجارہ88 گیندوں میں 17 رن اورکپتان کوہلی 22 گیندوں میں پانچ رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔