ناٹنگھم۔ ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع جنہوں نے یہاں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن اپنے شاندار بولنگ سے تباہی مچا دی اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کہاں کھیل رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی مہارت کا مظاہرہ جہاں بھی جاتا ہوں کرتا ہوں۔ہندوستان نے میچ کے پہلے دن انگلینڈ کو 183 رنز پر آؤٹ کیا جس میں جسپریت بمراہ نے چار اورسمیع نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سمیع نے کہا میں نہیں جانتا کہ مجھے انگلینڈ میں (وکٹیں) کیوں نہیں مل رہی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ جب میں نیٹ میں بولنگ کر رہا ہوں ، میں حالات کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق منصوبے بنانے کی کوشش کرتا ہوں اور میچ کھیلتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بری طرح ناکام ہوا کیونکہ بمراہ (4/46) کی قیادت میں ہندوستانی فاسٹ بولروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
۔سمیع کے مطابق ٹسٹ کرکٹ صبر اور بنیادی باتوں کو درست کرنے کے بارے میں ہے۔ٹسٹ میچ صبر کے بارے میں ہیں۔ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول جاؤ، ہمیں موجودہ حالات کے بارے میں سوچنا ہوگا ، ہمیں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔میری رائے میں ٹسٹ میچ بہت آسان ہیں۔ جتنا آپ بنیادی باتوں پر توجہ دیں گے ، آپ کے کامیاب ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا میرے خیال میں آپ کو بنیادی باتوں پر توجہ دینی چاہیے اور صورتحال کے مطابق کھیلنا چاہیے۔
یادرہے کہ ہدنوستانی ٹیم جس نے پہلے ٹسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کو 183 رنرپر ڈھیر کیا وہیں محمد سمیع نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کی تباہی میں کلیدی رول ادا کیا ۔محمد سمیع نے 17 اوورس میں صرف28 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی۔