Monday, April 21, 2025
Homesliderاکشر پیٹل کے آگے نیوزی لینڈ بے بس،ہندوستان کو اہم سبقت

اکشر پیٹل کے آگے نیوزی لینڈ بے بس،ہندوستان کو اہم سبقت

- Advertisement -
- Advertisement -

کانپور۔ یہاں گرین پارک اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ٹسٹ میں مہمان ٹیم کی ایک بہترین شروعات کے باوجود ہندوستانی بولروںنے دوسرے سیشن میں بہترین بولنگ کی اور پہلی اننگزمیں سبقت حاصل کی۔تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز اسکور کرلئے ہیں اور اسے مقابلے میں مجموعی طور پر 63 رنز کی سبقت حاصل ہوئی ہے ۔ہندوستان کے لئے آوٹ ہونے بیٹر شبھمن گل ہیں جنہوں نے جمی سن کی گیند پر بولڈ ہونے سے قبل ایک رن بنائے ہیں۔مینک اگروال 4 اور چیٹشور پچارا 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل کی اپنی ساتویں ٹسٹ اننگز میں پانچویں مرتبہ پانچ وکٹ لینے کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو یہاں گرین پارک اسٹیڈیم میں پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈکو 296 رنز پر ڈھیرکردیا۔ پٹیل کے 5/62 کے علاوہ، روی چندرن اشون (3/82)، رویندرا جڈیجہ (1/57) اور امیش یادو (1/50) نے وکٹوں کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا، جس سے ہندوستان کو پہلی اننگز میں 49 رنزکی قیمتی برتری حاصل ہوئی۔ٹام لیتھم (95) اور ول ینگ (89) نے پہلی وکٹ کےلئے151 کا آغاز کرتے ہوئے ہندوستانی بولروں کو سخت محنت کروایا ۔ اشون آخرکار اوپنرزکی جوڑی توڑنے میں کامیاب رہے ۔اشون نے ینگ کو آوٹ کرتے ہوئے بہترین آغاز کا خاتمہ کیا۔

اشون نے73ویں اوور میں اپنا دوسرا وکٹ تقریباً حاصل کر لیا تھا جب ہندوستان نے ریویو لیا تھا۔ آف اسٹمپ کے سامنے لیتھم کے پیڈ پر گیند لگی لیکن ہندوستان کے لیے یہ ریویو مہنگا ثابت ہوا۔ کین ولیمسن اشون کے خلاف گھبرائے ہوئے تھے لیکن جڈیجہ کے خلاف مکمل طور پر باہر آئے، انہیں کور اور پوائنٹ کے ذریعے باونڈریز لگائی۔نئی گیند لینے کے بعد لنچ کے وقفہ کے بعد ہندوستان کو فوری طور پر ولیمسن کی وکٹ ملی۔18 رنز بنانے والے ولیمسن کو یادو نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔دوپہر کے کھانے کے بعد ہندوستان کو ان کی مسلسل بہتر بولنگ کا بدلہ ملا کیونکہ پٹیل نے راس ٹیلر(11) اور ہنری نکولس (2)کو یکے بعد دیگرے آوٹ کیا۔ایک جانب جہاں وکٹوں کا زوال ہورہا تھا تو دوسرے سری پرلیتھم چٹان کی طرح ٹھوس ثابت ہورہے تھے لیکن وہ اپنی 12ویں ٹسٹ سنچری سے پانچ رنز کی کمی سے محروم رہ گئے۔