Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںایرابیلی نے ٹیکسٹائل پارک سائیٹ میں کسی کو بھی دھمکی دینے سے...

ایرابیلی نے ٹیکسٹائل پارک سائیٹ میں کسی کو بھی دھمکی دینے سے کیا انکار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : وزیر پنچایت راج،ایرابیلی دیاکر راؤ نے آج میڈیا کی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے کہ جس میں انہیں ٹیکسٹائل کی صنعت کے کاموں پرپر کسی کو دھمکی دینے کی بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی اور اس سے متعلق میڈیا رپورٹوں میں کو ئی سچائی نہیں ہے۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق،دیاکر راؤ نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک پروجیکٹ سائیٹ کا دورہ کیا اور صرف متعلقہ کاموں سے متعلق دریافت کیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب کاموں میں تاخیر ہورہی تھی تو میں نے پروجیکٹ کے کاموں میں تیزی لانے کے لئے ایک یاکیا سے پوچھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ورنگل میں ٹیکسٹائل پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیکسٹائل پارک آپریشن چالو ہو جائے گا،کپڑے کی پیداوار کو فروغ ملے گا،دیہی معیشت کو بڑھاوا اور مقامی نو جوانوں کو روزگار ملے گا۔