واشگٹن: امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارتی اور کروباری شعبے میں مدد کرنے والی ایک چینی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کافی عرصے سے چینی کاروی کمپنی شنگھائی سینٹ لاجسٹک لمیٹڈ پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ یہ کمپنی ایران کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس نے تہران پر عاید کی گئی امریکی پابندیوں کو غیرموثر بنانے میں ایران کے ساتھ تعاون کیا۔
وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق چین میں قائم شنگھائی سینٹ لاجسٹک لمیٹڈ کمپنی کو ایرانی دہشت گرد ایر لائن مہان ایر کے عمومی فروخت ایجنٹوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی ایر لائن نے گذشتہ اپریل کے آخر میں وینزویلا میں 6 سے زیادہ طیارے بھیجے تھے۔ اس کے پاس وینزویلا کے شمال مغربی ساحل کے ساتھ واقع ایک بڑی ریفائنری کی مرمت میں مدد کرنے کے لیے جہازوں سے تکنیکی ماہرین کو وینز ویلا لایا گیا۔