Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگایسڈ سے دودھ بنا نے والے چار ملزمان کے خلاف ایف آئی...

ایسڈ سے دودھ بنا نے والے چار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج

- Advertisement -
- Advertisement -

بھنڈ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے صنعتی علاقے مالن پور میں دودھ مصنوعات فیکٹریوں میں خطرناک کیمیکل اور بیت الخلاءصاف کرنے میں استعمال ہونے والے ایسڈ سے بنا دودھ سربراہ کئے جانے کی بات گوھد میں ماں مارواڑی ڈیری کے آپریٹر نے قبول کی ہے ۔اس ڈیری پر محکمہ فوڈ سیفٹی کی ٹیم نے28 نومبر کو چھاپہ مارا تھا ۔ فوڈ سیفٹی عہدیدار رینا بنسل کے مطابق کارروائی کے دوران کئی قسم کے کیمیکل، ریفائنڈ پام آئل کے ٹین، آٹھ بوری یوریا، ایسڈ،کاسٹک سوڈا برآمد ہوا تھا ۔ بنسل نے کہا کہ ایسڈ سے بنایا گیا دودھ زہر ہے ۔ اس دودھ کے استعمال سے موت بھی ہو سکتی ہے ۔

ایسا دودھ بنانے والے قتل سے بھی بڑا سنگین جرم کر رہے ہیں ہے ۔ اس ڈیری کے آپریٹر چار بھائیوں اجے شرما، وجے شرما، نند کشور شرما اور برج کشور شرما کے خلاف گوھد چوک پولیس نے دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ ملاوٹی دودھ کے سلسلے میں گزشتہ چار ماہ میں ضلع بھنڈ میں یہ چوتھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے ۔ چھاپہ مارنے کے دوران ڈیری آپریٹر اجے شرما نے کہا کہ وہ دودھ جمع کرکے نووا اور پارس فیکٹری میں بھیجتا ہے ۔

پارس فیکٹری کے یونٹ ہیڈ انل ورما اور نووا فیکٹری کے آدتیہ شکلا نے کہا کہ ماں مارواڑی ڈیری دودھ ہمارے یہاں آیا تھا ۔ لیکن ان کا نمونہ ناکام ہوگیا تھا ۔ اس لئے ہم نے لیا نہیں تھا ۔ ضلع کے گوھد تھانہ انچارج وی سنگھ تومر نے کہا کہ فوڈ سیفٹی عہدیدار رینا بنسل کی رپورٹ پر ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے چاروں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ان کی گرفتاری کے لئے آج دو بار چھاپے مارے گئے ۔ تومر نے کہا کہ اس معاملے کی تحقےقاتمیں ابھی مزید ملزم بھی آ سکتے ہیں ۔