Wednesday, April 23, 2025
Homesliderایس ایس سی امتحانات منسوخ کرنے اور طلبہ کو ترقی دینے...

ایس ایس سی امتحانات منسوخ کرنے اور طلبہ کو ترقی دینے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ماہ مار چ میں ملتوی ہوچکے ایس ایس سی امتحانات کی پوری تیار کرلی ہے اور اب یہ امتحانات  8 جون سے 5 جولائی تک منعقد کئے جائیں گے لیکن امتحانات کے آغاز سے قبل ہی طلبہ اور اولیائے طلبہ کی جانب سے ایس سی سی امتحانات کو نہ صرف منسوخ کرنے کا بلکہ طلبہ کو ترقی دیتے ہوئے انٹر میں داخلے کا اہل قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس وقت ایس ایس سی امتحانات کو منسوخ کرنے  کا مطالبہ زور پکڑچکا ہے اور خاص کر ٹوئٹرپر ایس ایس سی امتحانات کو مسنوخ کرنے اور طلبہ کو ترقی دینے کے مطالبہ کے تحت شروع کردہ مہم کا ٹرینڈ ہندوستان میں  پہلے مقام پر پہنچ چکا ہے۔

ٹوئٹرپر تلنگانہ کے ایس ایس سی امتحانات کو منسوخ کیا جائے اور طلبہ کو ترقی دی جائے کے عنوان کے تحت جو ٹرینڈ چلایا گیاہے وہ اس وقت ہندوستان کا نمبر ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔اس ہاش ٹیگ کے ذریعہ لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کافی تشویش ناک ہے اور آئے دن مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہاہے اور ان  حالات میں امتحانات کا انعقاد طلبہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی مترادف ہے لہذا حکومت ان امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے طلبہ کو  ترقی دینی چاہئے۔