Tuesday, June 10, 2025
Homesliderایس سی سی امتحان ،11 کی بجائے 6 پرچے ہوں گے

ایس سی سی امتحان ،11 کی بجائے 6 پرچے ہوں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا بحران کے دوران طلبہ کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے ایس ایس سی امتحانات کافی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔نئے طریقہ کے مطابق تعلیمی سال 2020-21 میں حکومت کی جانب سے سوالیہ پرچہ جات کی تعداد میں کمی کے بعد طلبہ کو موجودہ 11 کی بجائے 6سوالیہ پرچہ لکھنا پڑے گا۔ اس کا مطلب ہے  ہر مضمون کے لئے صرف ایک ہی پیپر ہوگا۔

امتحانات 600 نمبروں کے لئے ہوں گے جن میں بورڈ کے امتحانات کے لئے 480 نمبرات اور انٹرنلز کے لئے 120نشانات شامل ہیں یعنی اوسطا دو ابتدائی ایف اے شمار ہوں گے۔نئے چھ سوالیہ پیپر کے طریقہ کار  کےطور پر  پہلے زبان ، انگریزی ، ریاضی ، جنرل سائنس (فزیکل سائنس اور بیالوجی) اور سوشل اسٹڈیز ۔ہر مضمون کے پیپر- I اور پیپر- II کو ہر دو پیپرز کی بجائے ایک ہی پیپر میں ضم کردیا جائے گا۔ آج حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ، دوسری زبان کے پیپر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے ایک اور راحت یہ ہے کہ امتحان کے وقت میں آدھے گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے ، یعنی 2 گھنٹے اور 45 منٹ سے 3 گھنٹے 15 منٹ تک پرچہ لکھا جاسکتا ہے۔چونکہ وبائی بیماری کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال کے ایک بڑے حصے کے لئے کلاسز آن لائن منعقد کی گئیں  لہذا ہر سوالیہ پیپر کے لئے سوالات میں زیادہ انتخاب فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام مضامین کے لئے کلاس روم کے لئے بنیادی تصورات / اکائیوں کے تحت دیئے گئے نصاب سے سوالات کرنے کی  عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔

ان سے جوابی کتابچے کی قدر کی تشخیص میں آسانی کے لئےفزیکل سائنسز پارٹ- A اور حیاتیاتی سائنس پارٹ B کے لئے الگ الگ ، کتابچے جاری کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے حتمی امتحان (بورڈ امتحان) کے لئے  80 نمبر اور تمام چھ پرچوں کے ایف اے کے لئے 20 نمبروں کے موجودہ طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔