Wednesday, April 23, 2025
Homesliderایس ڈی پی آئی تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے کورونا ریلیف...

ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے کورونا ریلیف اور فیلڈ ورک 

- Advertisement -
- Advertisement -

ترچی:  سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) تمل ناڈوشاخہ کی ترچی میں ریاستی ایگزیکٹوکمیٹی اجلاس منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد مبارک نے کی۔ اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا اور اجلاس کے اختتام میں کورونا مدت کے دوران ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے تمل ناڈو اور پدوچیری میں کئے گئے کورونا ریلیف اور فیلڈ ورک کی تفصیلات پر مبنی کتابچہ کا اجراء کیاگیا۔ اس موقع پرایس ڈی پی آئی تمل ناڈو ریاستی جنر ل سکریٹریان نظام محی الدین، اے ایس عمر فاروق، ریاستی نائب صدر امجد باشاہ اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین موجود رہے۔

کورونا مدت کے دوران ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے تمل ناڈو اور پدوچیری میں کئے گئے ریلیف اور فیلڈ ورک کی تفصیلات بتاتے ہوئے ریاستی صد ر محمد مبارک نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کارکنان اور لیڈران کی جانب سے ریاست کے تقریبا تمام اضلاع میں کورونا کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کی گئی۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ مزدوری کرنے والے مزدور شدید متاثر ہوئے تھے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی آئی نے3لاکھ سے زیادہ مستحقین میں غذائی اجناس تقسیم کیا ہے۔ وندے بھارت مشن کے تحت 685افراد کی مدد کی ہے۔ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 350افراد کی مدد کی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے گائد لائن کے مطابق ایس ڈی پی آئی کے تربیت یافتہ کارکنوں نے تمل ناڈو اور پدوچیری میں کورونا سے مرنے والے517افراد کی تدفین کی ہے۔ ریاستی صدر محمد مبارک نے مزید کہا کہ سال 2015میں جب چنئی میں شدید سیلاب آیا اس وقت ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کے راحت کاری خدمات کی چوطرفہ ستائش کی گئی تھی۔ اوراب سال 2020میں کورونا وبا کے دوران ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران کھانے کے ہوٹل بند تھے جس سے غریب اور مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوئے۔ایس ڈی پی ّآئی کارکنان نے ان تمام متاثرین تک پہنچ کر ان میں غذائی اجناس تقسیم کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں کے مزدور جو اپنی نوکری کھو بیٹھے تھے ایس ڈی پی آئی کارکنان نے ان تک پہنچ کر فوڈ کٹس تقسیم کرکے انہیں ٹرین کے ذریعے ان کے آبائی شہر جانے میں مدد کی۔ سرکاری افسران اور پولیس کی مدد سے کئی ان تمام خدمات کو انجام دیا گیا۔ کورونا کے شروع کے دور میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تدفین مناسب طریقے سے نہیں ہورہی تھی۔ کئی مقامات پر کورونا سے مرنے والوں کی لاش کو پھینکا گیا، ایسے میں ایس ڈی پی آئی نے ریاست کے ہر ضلع میں خصوصی رضاکارانہ ٹیم قائم کی گئی۔

ٹیم نے کورونا سے مرنے والے افراد کے مذہبی عقائد کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کی۔ کورونا کے دوران سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے تبلیغ جماعت کے اراکین اور دیگر کو تمل ناڈو واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں پارٹی نے ہائی کورٹ میں مقدمہ بھی د رج کیا تھا۔ ان تمام کے دوران سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسوں اور مسلمانوں کے خلاف میڈیا میں چلائے گئے نفرت کی مہم کے خلاف سماجی دوری کا لحاظ کرتے ہوئے احتجاج بھی درج کیا۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ریاستی سکریٹری محمد مبار ک نے اختتام میں عوام سے اپیل کیا کہ عوام کے حقوق کی لڑائی اور عوام کی خدمات انجام دیتی آرہی ایس دی پی آئی کا بھر پور ساتھ دیں۔