ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 11 طلبہ ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ مذکورہ یونیورسٹی کے یہ طلبہ ریسلنگ، ہاکی، ایتھلیٹکس کے علاوہ پیرالمکپس میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ایل پی یو ہندوستان کی ایک خانگی یونیورسٹی ہے جو مختلف لیکن مسابقتی کورسیس فراہم کرتی ہے۔ ہاکی ٹیم میں شامل منپریت سنگھ جو نہ صرف ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہے بلکہ وہ ایل پی یو کے ایم بی اے کے طالب علم بھی ہیں جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں پرچم بردار کا کردار بھی ادا کیا۔
بجرنگ پونیا بھی مذکورہ یونیورسٹی کی طالب علم ہے جوکہ ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنی تعلیم مکمل کررہی ہیں۔ مذکورہ ریسلر نے 61 کیلو گرام زمرہ میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ علاوہ ازیں نشاد کمار جو کہ یونیورسٹی کے بی اے کے طالب علم ہیں وہ بھی پیرا ایتھلیٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اشوک متل نے کہا ہیکہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تمام طلبہ کو ہم ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ہمیں خوشی ہیکہ یونیورسٹی کی جانب سے ملک کی نمائندگی کا ہمیں موقع ملا ہے جو یونیورسٹی کے تمام انتظامیہ کیلئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طالب علموں نے نہ صرف ان کی نمائندگی کیلئے سخت محنت کی ہے بلکہ ٹوکیو اولمپکس میں سنہری کامیابی کیلئے انہوں نے سخت محنت کی ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے من پریت سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نہ صرف ٹوکیو میں ملک کی نمائندگی کررہی ہے بلکہ وہ ناک آوٹ مرحلے میں رسائی کی دہلیز پر ہے ۔ہندوستانی ہاکی ٹیم جس نے حالیہ برسوں میں شاندار مظاہرے کرتے ہوئے ٹوکیو میں میڈل کی امیدوں کو تقویت دی ہے وہیں رواں ایونٹ میں بھی اس کے مظاہروں نے میڈل کے ملک لانے کے انتظامات کو بھی بہتر بنالیا ہے۔