Sunday, June 15, 2025
Homeتازہ ترین خبریںایمیزون کے ملازم کے والد نے کمپنی پر لگایا دھوکہ دینے کا...

ایمیزون کے ملازم کے والد نے کمپنی پر لگایا دھوکہ دینے کا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ای کامرس کی مشہور کمپنی ایمیزون تنازعات میں گھری ہے۔ایمیزون بیچنے والے خدمات کے محکمہ کے ایک ملازم کے والد نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے ان کے بیٹے کو طبی امداد نہ دے کر ان سے دھوکہ کیاہے،جو اس ساتھی کے مبینہ حملے میں زخمی ہوا تھا۔

ایمیزون ملازم سیوارام کے والد شنکریا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو مصنوع کی تقسیم کے معاملے پر بحث کے بعد اس کے ساتھی کے مبینہ حملے میں اس کے سر پر زخم آئے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو علاج کے لئے سکندرآباد کے یشودھا اسپتال لے گئے،کیونکہ کمپنی نے وعدہ لیا تھا کہ وہ علاج کی پوری قیمت ادا کرے گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کمپنی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور انہیں اپنے بیٹے کے علاج کے لئے اپنی جیب سے 15لاکھ روپئے خرچ کرنے پر مجبور کیا۔شنکریا نے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا اب کوما میں تھا اور اسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا تھا۔انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں انصاف فراہم کرے۔

شنکریا نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی ملزم کے کلاف گولکنڈہ پولیس میں شکایت درج کر وائی ہے۔اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔