بھوپال: مدھیہ پردیش کے ساگر شہر میں جمعہ کے روز سیسنا ٹریننگ طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔یہ حادثہ صبح 9.30 بجے پیش آیا۔شام 8.35 کے قریب،چیمس ایوی ایشن اکیڈیمی کا طیارہ روانہ ہوا۔گھنے دھند کی وجہ سے رن وے سے 300میٹر دور ایک فارم میں حادثہ پیش آیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ساگر کے مطابق،امیت سنگھی،58 سالہ ٹرینر پائلٹ اشوک مکوانا،اور 28سالہ ٹرینی پائلٹ پیوش چاندیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔دونوں ممبئی کے رہنے والے تھے۔
ہوائی جہاز کا کاک پیٹ کو بری طرح نقصان پہنچا تھا اور پائلٹ اس میں پھنس گئے تھے۔جدو جہد کے بعد نکال لیا گیا،اور ساگر کے نجی اسپتال لے جایا گیا،جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
مدھیہ پر دیش قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن رہنما گوپال بھگوار نے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا۔انہون نے کہا ’مجھے اپنے اسمبلی حلقہ دھانا میں ہوائی جہاز کے حادثے کی خبر موسل ہوئی ہے۔میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔بھگوار نے کہا کہ غم کی اس گھری میں خدا انہیں ہمت اور طاقت عطا کرے۔
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھی مذ کورہ حادثے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا،”جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت“۔بتادیں کی گوالیار چمبل دویشن سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع گھنے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔