Saturday, June 7, 2025
Homeٹرینڈنگاین آر سی کے کوآڈینٹرہتیش دیو شرما کے خلاف سپریم کورٹ کی...

این آر سی کے کوآڈینٹرہتیش دیو شرما کے خلاف سپریم کورٹ کی کارروائی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے  آج آسام حکومت کو  یہ  ہدایت دی ہے کہ وہ قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے کو آرڈینٹر ہتیش دیو شرما اپنی کچھ قابل اعتراض فیس بُک پوسٹوں حذف کریں ۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے دیو شرما کے تقرر پر بھی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ چار ہفتوں میں جواب داخل کیا جائے۔ دیو شرما نے آسام میں رہ رہے بنگلہ دیشی مسلمانوں کے بارے میں پوسٹ کی ہے جس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

دیو شرما کو پرتیک ہجیلا کی جگہ یہ ذمہ داری گزشتہ سال نومبر میں سونپی گئی تھی۔ شرما کے تقرر کے بعد بارپیٹا سے کانگریس کے روکن پارلیمان عبد الخالق نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال کو اس فیصلہ پر از سر نو غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خط لکھا تھا۔ عبد الخالق نے شرما کی فیس بک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ غیر جانب دار نہیں ہیں اور نہیں ہی قابل اعتبار ہیں۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے آسام حکومت سے کہا کہ وہ نو منتخب کو آرڈینٹر کی قابل اعتراض پوسٹ سے متعلق تحقیقات کرے اور یہ یقینی بنائے کہ یہ پوسٹ ڈلیٹ کر دی جائیں۔

اس دوران مرکزی حکومت نے عدالت کو یقین دلایا ہے کہ آسام این آر سی میں جن لوگوں کے نام شامل کئے گئے ہیں لیکن ان کے بچوں کے نام شامل نہیں ہیں، انہیں فی الحال علیحدہ نہیں کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عظمی سے یہ وعدہ کیا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے داخل درخواست میں یہ شکایت کی گئی ہے کہ ڈیٹینشن سینٹر میں 60 بچوں کو اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ ان کی شہریت پر فیصلہ ہونا باقی تھا۔