محبوب نگر: ڈاکٹر کے پدماوتی پرنسپل این ٹی آر گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج برائے اناث محبوب نگر اور ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی وائس پرنسپل کی اطلاع کے بموجب کونسل فار ہائر ایجوکیشن تلنگانہ اسٹیٹ اور کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن حیدرآباد کی جانب سے ریاست کے ڈگری کالجوں میں تعلیمی سال2020-21میںداخلوں کے لیے آن لائن فارمس کے ادخال کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ این ٹی آر ڈگری کالج برائے اناث محبوب نگر میں بی اے ‘بی کام‘بی ایس سی انگریزی‘تلگو اور اردو میڈیم کے کل 29یوجی کورسز میں زائد از ایک ہزار نشستوں کے لیے طلباءآن لائن فارم یکم جولائی سے داخل کرسکتے ہیں۔
طلباءکو پہلے انٹر میڈیٹ کامیابی کا مارکس میمو جونیر کالج سے حاصل کرنا ہوگا۔ انہیں DOSTویب سائٹ پر لاگ ان کرتے ہوئے یکم جولائی سے 200روپئے فیس آن لائن انٹرنیٹ بنکنگ یا دیگر سہولتوں کے ساتھ ادا کرنا ہوگا اس کے بعد بنیادی درخواست فارم بھرتے ہوئے دوست آئی ڈی حاصل کرنا ہوگا۔ جس کی مدد سے طلباءویب آپشنس کے لیے جاسکتے ہیں۔ اردو میڈیم طلباءکے لیے این ٹی آر کالج میں بی اے میں سیاسیات‘تاریخ‘معاشیات اور پبلک اڈمنسٹریشن کے ساتھ الگ الگ گروپوں میں نشستیں دستیاب ہیں۔ انگریزی اور تلگو میڈیم طلباءکسی بھی گروپ کے لیے ویب آپشن دے سکتے ہیں۔
اردو میڈیم طلباءپہلے آپشن میں این ٹی آر کالج کا انتخاب کریں اس کے بعد اپنی سہولت سے ویب آپشن دیں جو پہلا آپشن ہوگا نشستوں کی دستیابی اور ریزرویشن کے ساتھ سیٹ اسی کالج پر الاٹ ہوگی۔ اس لیے ویب آپشن میں سب سے پہلے اپنی پسند کا قریبی کالج ہی منتخب کریں۔این ٹی آر کالج کے گروپوں کی تفصیلات کالج ویب سائٹntrgdcwmbnr.comپر دیکھی جاسکتی ہیں۔
یکم جولائی14جولائی پہلے مرحلے کا رجسٹریشن رکھا گیا ہے۔ ویب آپشنس6تا 15جولائی ہوگا۔22جولائی سے سیٹ الاٹمنٹ ہوگا۔23تا27جولائی طلباءآن لائن ٹیوشن فیس داخل کرتے ہوئے اپنی نشست محفوظ کراسکتے ہیں۔دوسرے مرحلے کا رجسٹریشن 400روپئے فیس کے ساتھ23تا29جولائی رکھا گیا ہے۔ این ٹی آر ڈگری کالج میں داخلوں کی خواہش مند طالبات کے لیے ایم وی ایس کالج محبوب نگر ہیلپ لائن سنٹر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اردو میڈیم میں داخلوں کی خواہش مند طالبات ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی سے فون نمبر9247191548اور آمنہ بیگم لیکچرر تاریخ سے فون نمبر7075518771پررابطہ کرسکتے ہیں۔ طلباءکو ویب آپشن دینے سے قبل اپنے فون میں tappfolioایپ بھی ڈاﺅن لوڈ کرناہوگا تاکہ ان کے چہرے کی تصویر کا اسکان کیا جاسکے۔
سہولت کی خاطر طلباءقریبی می سیوا سے رجسٹریشن اور ویب آپشن کے لیے استفادہ کرسکتے ہیں۔این ٹی آر کالج میں انکم سرٹفکیٹ رکھنے والے طلباءکے لیے اسکالرشپ کی بھی سہولت ہوگی۔طلباءسے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ تازہ انکم سرٹفکیٹ حاصل کرلیں اور اپنی تمام اسنادات زیراکس کے ساتھ اپنے ساتھ رکھیں۔ تمام داخلوں کی تکمیل کے بعد یکم ستمبر سے کالج میں پہلے سمسٹر کی کلاسس کا آغاز ممکن ہے۔