Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگاین ٹی اے نے آئی آئی ٹی امتحانات کو عصری ٹکنالوجی سے...

این ٹی اے نے آئی آئی ٹی امتحانات کو عصری ٹکنالوجی سے محفوظ ترین بنادیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔  ہندوستان میں آئی آئی ٹی اصل اہلیتی امتحان میں نقل نویسی کو روکنے کے لئے تمام مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ہر شفٹ میں تین ہزار جیمرز بھی لگائے گئے تھے اور امتحان کا براہ راست مشاہدہ بھی کیا گیا تھا تاکہ شفافیت برقرار رہے ، اس کے علاوہ ایک ایسا سافٹ ویر تیار کیا گیا ہے جس سے اب سوال نامہ افشاءبھی نہیں ہو سکتے ہیں۔

 نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کے ڈائرکٹر جنرل ونیت جوشی نے یہ تفصیلات بتائی ہیں جن کے ادارہ نے کل پہلی مرتبہ آئی آئی ٹی مینزکا آن لائن امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ 7 تا 12 اپریل کو 267 شہروں کے470 امتحان مراکز پر ہوئے اس اہم امتحان میں8 لاکھ81 ہزار96 طلبہ نے شرکت کی تھی جن میں تین خواجہ سرا طالب علم بھی تھے اور تین لاکھ 30 ہزار702 لڑکیاں تھیں ۔اس امتحان کے9 غیر ملکی مراکز بھی تھے ۔ اس امتحان میں دہلی کے شبھم شریواستو نے پہلا مقام حاصل کیا اور جملہ24 طالب علموں نے صد فیصد پرسنٹائل مارکس حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ تمام ریاستوں میں بھی ٹاپر اعلان کئے گئے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب این ٹی اے نے یہ امتحان منعقدکروایا۔ گزشتہ سال تک سی بی ایس ای اسے منعقد کرتا تھا۔

 سی بی ایس ای بورڈ کے سکریٹری رہ چکے مسٹر جوشی نے کہا کہ جب سے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی قائم ہوئی ہے ، میڈیکل ،انجینئرنگ اور مینجمنٹ سے لے کر نیٹ وغیرہ کے امتحانات ہم منعقدکروارہے ہیں اورہم نے ایک ایسا سافٹ ویر تیارکروایا ہے جس سے سوالنامہ اب افشاءنہیں ہوں گے ۔ امتحان شروع ہونے کے ٹھیک پہلے ہمارے کنٹرول روم سے ہی پاس ورڈ دیا جائے گا جس سے سوالنامہ کا پتہ چل سکے گا اور اس کی آن لائن مانٹیرنگ بھی ہوگی تاکہ کہیں کوئی اس کا غلط استعمال تو نہیںکر رہا ہے ۔ پہلے ممتحن کو سوالنامہ پہلے مل جاتے تھے اب ہ طریقہ کارختم کر دیا گیا ہے ۔ امتحانات میں بے ضابطگیوں کو روکنے کے لئے ، تمام امتحان مراکز پر ہر شفٹ میں تین ہزار جیمرس بھی لگائے گئے تاکہ کسی طالب علم کو باہر سے کسی طرح کی معلومات نہ مل سکے ۔ اس کے علاوہ تمام امتحان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے تو لگائے گئے ہی ہیں بلکہ ان کا لائیو اسٹریمنگ یعنی براہ راست نشریات بھی کیا گیا تاکہ کسی طرح کی رکاوٹ ہونے پر پتہ چل سکے ۔

امتحان کے کامیاب انعقاد کے لئے30 اسٹیٹ کوآرڈینیٹر 263 سٹی کوآرڈینیٹر اور 593 سوپروائزر بھی مقرر کئے گئے تھے تاکہ امتحانات میں کسی طرح کی بے ضابطگی نہ ہو۔ نوئیڈا میں واقع کنٹرول روم سے ورچوول آبزرورز نے بھی نگرانی کی۔ اس طرح اب این ٹی اے کی طرف سے امتحانات کروائے جانے کو فول پروف بنا دیا گیا ہے ۔ آن لائن ٹسٹ سے ایک ایک چیز کی ریکارڈ نگ ہوتی ہے ، طالب علم کو سوالنامہ کب ملا، کب اس نے ختم کیا ، اگر کوئی تکنیکی خرابی آتی ہے تو اس کا بھی ریکارڈ رہتا ہے ، اس لئے اسے اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے ۔آن لائن سے وقت پر جلد نتائج آ رہے ہیں.۔ ہم نے 20 دن سے پہلے ہی تقریبا نو لاکھ طالب علموں کے پیپر زکے جانچ کرکے نتائج کا اعلان کردیئے ۔