ایودھیا: سردیوں کا آغاز ہو تے ہی،ایودھیا میونسپل کارپوریشن نے شہر کے مختلف پنا ہ گاہوں میں رہنے والی گایوں کے لئے جوٹ کوٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایودھیا کے نگر کمشنر نیرج شکلا نے کہا ”ہم گایوں کیلئے کوٹ بنوانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اس اسکیم کو تین چار مراحل میں لاگو کیا جائے گا،پہلے ہم بیشن پور گائے کی پناہ گاہ سے شروع کر رہے ہیں،جس میں 700 بیلوں سمیت 1,200 مویشی ہیں اور باقی گائے اور بچھڑے ہیں۔ہم نے شروع میں بچھڑوں کے لئے کوٹوں کا آر ڈر دیا ہے۔
شکلا نے مزید بتایا کہ پہلی ترسیل نومبر کے آخر میں پہنچے گی اور ہر گائے کے کوٹ کی قیمت 250 سے 300 روپئے ہے۔بچھڑوں کے لئے تین پرت کے کوٹ تیار کئے جا رہے ہیں۔ہم نے جوٹ کوٹ کے علاوہ اندرونی پرت میں بچھڑوں کے لئے نرم کپڑے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جو جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے۔کمشنر نے کہا کہ ”گائے اور بیلوں کے لئے الگ الگ ڈیزائن رکھیں گے۔میونسپل کمشنر داکٹر شکلا نے کہا ”پہلے 100 بچھڑوں کو کوٹ پہنائے جائیں گے۔
شکلا نے کہا ’]اس کے علاوہ گا یوں کو سردی سے بچانے کے لئے گو شالہ میں ہر جگہ بونفائیز روشن کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ تمام کمروں میں پر دوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔جانوروں کو زمین پر بیٹھنے کے لئے بھی موثر انتظامات کئے جائیں گے۔