Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںایودھیا میں مسلم برادری 6دسمبر کو ”یوم غم“ کے طور پر منائے...

ایودھیا میں مسلم برادری 6دسمبر کو ”یوم غم“ کے طور پر منائے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

ایودھیا: بابری مسجد کے انہدام کی 27ویں برسی کے مو قع پر،ایودھیا میں مسلم کمیونیٹی 6دسمبر کو ایک بار پھر ”یوم غم“ کے طور پر منائے گی،مقامی مسلم رہنما نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔پچھلے 27سالوں یعنی 6دسمبر 1993 سے،ایودھیا میں مسلم برادری،حاجی محبوب کی سربراہی میں،جو بابری مسجد کیس میں مسلم فریق کے اہم مقدمہ نگاروں میں سے ایک تھے،اور مقامی تنظیم ”انجمن محافظ۔مسجد و مقبرکی جانب سے اس دن کو یوم غم کے طور پر مناتے ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما آعظم خان اس سے قبل کچھ موقوں پر اس پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔حاجی محبوب نے کہا کہ وہ 6دسمبر کی صبح ایک اجلاس کا اہتمام کریں گے اور اس موقع پر اعلیٰ مسلم رہنماؤں کو مدعو کریں گے،جنمیں اسد الدین اویسی اور ظفر یاب جیلانی شامل ہیں۔

مسلم لیگ اور مسلم مجلس جیسی دیگر مسلم تنظیمیں بھی بابری مسجد کی شہادے کے موقع پر مختلف اجلاسوں کا اہتمام کریں گی۔تاہم وشوا ہندو پریشد،جو اس دن کو”شوریہ دیوس“کے طور پر مناتی ہے،نے اس سال سے اس روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وی ایچ پی کے مرکزی سکریٹری پروشوتم نارائن سنگھ نے کہا کہ ”تنظیم اب اس دن کو”شوریہ دیوس“کے طور پر نہیں منائے گی مکیونکہ اس ماہ کے شروع میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رام مندر کی تعمیر ہونے جا رہی ہے۔