Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںایودھیا میں مندر کے لئے سنگ تراشی کے کام میں تیزی

ایودھیا میں مندر کے لئے سنگ تراشی کے کام میں تیزی

- Advertisement -
- Advertisement -

ایودھیا: ایودھیا تنازعہ پر سماعت تیز ہوتے ہی وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے بھی کارسیوک پور م میں پتھرتراشی کوتیز کرنا شروع کر دیا ہے۔وی ایچ پی کے ترجمان ’شرد شرما‘نے کہا کہ’’یہ فیصلہ ایودھیا ٹائٹل سوٹ کیس کی روزانہ سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لیا گیا ہے۔

کاریگروں کی کمی کی وجہ سے اس وقت ورکشاپ میں پتھروں کی نقش و نگار کا کام جاری نہیں ہے۔لگھ بھگ 10-12کارکنان کھدی ہوئی سلیبوں کی صفائی میں مصروف ہیں،جن پر برسوں سے دھول جمی ہوئی ہے۔ورکشاپ میں وہاں موجود اسٹونر سلیبوں اور مجوزہ مندر کے لئے رکھے گئے ستونوں کو بھی صاف کیا جا رہا ہے۔باقی پتھر تراشنے کے لئے جلد ہی راجستھان سے مزید کاریگروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

شرما نے کہا کہ ہم پہلے ہی تقریبا 70فیصد کام مکمل کر لیا ہے،جو رام مندر کی زیر زمیں منزل بنائے گا۔انہوں نے کہا جب سے سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہوا ہے،رام کے بھکت بھی پر جوش ہیں۔ورکشاپ میں ایک بار پھر سے سرگرمی بڑھ گئی ہے۔مندر کے لئے بنے نقش دار پتھراور ستون کو صاف کیا جا رہا ہے۔

تنازعات جاری ہیں اور ایودھیا اور دیگر مقامات کے سنتوں سے پتھرتراشی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔کار سیوک پورم میں منعقدہ ورک شاپ میں دو دیو ہیکل پتھر کٹرز،ایک ژیڈ اور مجوزہ مندر کا لکڑی کا نمونہ ہیں۔ایک طرف ورکشاپ کے عملے اور کاریگروں کے لئے کوارٹرس ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ رام جنم بھومی نیاس،وی ایچ پی اور ایودھیا سنت سماج کے ممبران جلد ہی پتھروں کی تراکیب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے موثر اقدامات کے لئے ملاقات کریں گے۔

رام جنم بھومی نیاس کے سربراہ،مہانت نارتیہ گوپال داس نے بھی پتھروں کی نقش و نگار سے متعلق کام کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ”ہمیں توقع ہے کہ نومبر تک عدالت میں اس معاملہ کی سماعت مکمل ہو جائے گی،جس سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر

 کی راہ ہموار ہوگی۔لہذا،پتھروں کی نقش و نگار سے متعلق کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

وی ایچ پی کو یقین ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے سبکدوش ہونے سے پہلے،سپریم کورٹ نومبر میں ایودھیا کیس میں اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔اور یہ بھی بھروسہ ہے کہ عدالت کا فیصلہ مندر کے حق میں ہوگا۔