Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگایودھیا کیس کے فیصلہ سے متعلق اسد اویسی نے کہی یہ بات۔۔۔۔

ایودھیا کیس کے فیصلہ سے متعلق اسد اویسی نے کہی یہ بات۔۔۔۔

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ایودھیا میں رام جنم بھومی اور بابری مسجد کے اراضی کیس سے متعلق سماعت سپریم کورٹ میں چہارشنبہ کو مکمل ہو گئی ہے۔اس پر17نومبر سے پہلے فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس رنگن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے آئینی بنچ نے مسلسل 40دن تک اس کیس کی سماعت کی۔بنچ میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے علاوہ جسٹس یس اے بوبڈے،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایس اے نذیر شامل ہیں۔

ایودھیا معاملے پر فیصلے سے قبل مختلف مقامات کے رہنما اپنی رائے دے رہے ہیں۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے بھی ایودھیا کیس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے آفیشیل ٹویٹر اکائنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے،جس میں انہوں نے کہا کہ”مجھے نہیں معلوم کہ فیصلہ کیا آئے گا،لیکن میں چاہتا ہوں کہ فیصلہ اس طرح آئے جس سے قانون کے ہاتھ مضبوط ہوں“۔بابری مسجد کا انہدام قانون کی تضحیک تھا۔

واضح ہو کہ ایودھیا تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت مکمل ہونے اوت فیصلہ محفوظ کئے جانے کے ساتھ ہی ایودھیا میں سیکیوریٹی بڑھادی گئی ہے۔بتادیں کہ،سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ستمبر 2010کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر6اگسٹ سے روزانہ 40دنوں تک سماعت کی۔اس دوران مختلف جماعتوں نے اپنے دلائل پیش کئے۔