Thursday, April 25, 2024
Homesliderایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد پٹرول 8.69 روپے اور ڈیزل 7.05...

ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد پٹرول 8.69 روپے اور ڈیزل 7.05 روپے فی لیٹر سستا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ حکومت کی طرف سے گاڑیوں کے ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے صارفین کو بڑی راحت ملی ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کے بعد اتوار کو دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 8.69 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل 7.05 روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔حکومت نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیا تھا ۔ایندھن کی مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عام زندگی پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیاہے ۔ایکسائز ڈیوٹی میں اس کمی کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 8.69 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7.05 روپے فی لیٹر کم ہو گئی ہے۔
پبلک سیکٹر کی پٹرولیم کمپنیوں کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول اب 96.72 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے، جو پہلے 105.41 روپے فی لیٹر تھا۔ اس کے ساتھ ہی، ڈیزل اب 89.62 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے، جو پہلے 96.67 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے سے کم ہو کر 111.35 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے، جب کہ ڈیزل 104.77 روپے سے کم ہو کر 97.28 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔حیدرآباد میں پٹرول کی تازہ قیمت 109.66 روپئے ہے۔
مختلف ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل پرویاٹ  جیسے مقامی ٹیکسوں میں فرق کی وجہ سے قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔

کولکتہ میں اب پٹرول کی قیمت 106.03 روپے (پہلے 115.12 روپے) اور چینائی میں 102.63 روپے (پہلے 110.85 روپے) فی لیٹر ہے۔ کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے (پہلے 99.83 روپے) اور چینائی میں 94.24 روپے (پہلے 100.94 روپے) فی لیٹر ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کئی ٹویٹس کے ذریعے گاڑیوں کے ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کی اطلاع دی۔سیتارامن نے کہا کہ حکومت اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی کنکشن حاصل کرنے والے غریب خاندانوں کو ایک سال میں 12 ایل پی جی سلنڈر پر 200 روپے فی سلنڈر کی سبسڈی بھی دے گی۔ اس سے صارفین کو ایل پی جی کی قیمتوں کی ریکارڈ سطح سے کچھ راحت ملے گی۔