حیدرآباد: تلنگانہ استیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے ملازمنین کی جاری ہڑ تال چہار شنبہ کے روز 19ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ہڑ تال اور تنخواہ نہ ملنے سے پریشان ایک اور آر ٹی سی ملازمین کی چہار شنبہ کے روز دل کا دورہ پڑ نے سے موت ہوگئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق،37سالہ رمیش،جو رنگا ریڈی ضلع کے یچارام منڈل کے مل گاؤں کا رہنے والا ہے،وہ مشیر آباد ڈپو میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔چہارشنبہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔
رمیش نے پچھلے 17دنوں سے ہڑتال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔رمیش کو دو روز قبل دل کا دورہ پرنے کے بعد ملک پیٹ کے یشودھا اسپتال میں داخل کیا گیاتھا اور علاج کے دوران چہارشنبہ کی صبح اس کی موت واقع ہو گئی۔