Monday, June 9, 2025
Homesliderایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب

ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کی رفتار میں قدرے کمی اور وائرس کے نئے مریضوں کے مقابلہ میں اس موذی وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے کے سبب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال مریض ایک لاکھ سے زائد کم ہوئے ہیں۔دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 لاکھ 82 ہزار 754 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک مجموعی طورپر19 کروڑ 18 لاکھ 79 ہزار503 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں259591 نئے معاملات کے درج ہونے کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دوکروڑ60 لاکھ 31 ہزار 991 ہوئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 57 ہزار295 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 22712735 ہوگئی ۔ ملک میں کورونا وبا سے صحت یابی کی شرح 87.25 فیصد ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران فعال معاملات 101953 سے گھٹ کر30 لاکھ 27 ہزار925 رہ گئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4209 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 291331 ہوگئی ہے ۔

ہندوستان میں فعال مریضوں کی شرح گھٹ کر11.63 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.12 فیصد ہوگئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر میں فعال مریضوں 18444 گھٹ کر 385785 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں47371 مزید مریضوں کی صحت یابی کے بعد صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 5026308 ہوگئی ہے جبکہ 984 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد85355 ہوگئی ہے