Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگایک سال میں 2 مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش، خود ماں بھی...

ایک سال میں 2 مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش، خود ماں بھی حیران

- Advertisement -
- Advertisement -

نیو یارک ۔ دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جس کو پڑھ کر عوام کافی خوش ہوتی ہیں جبکہ چھ خبریں افسردہ بھی کر دیتی ہیں اور کچھ خبریں تو ناقابل یقین بھی ہوتی جن کو پڑھنے کے بعد خوشگوار احساس بھی ہوتا ہے ۔ اسی طرح کی خوشخبری والی ایک خبر امریکہ کی ہے، جہاں خاتون کے ہاں ایک سال کے دوران دو مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں خاتون نے ایک سال کے دوران 2 مرتبہ جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ جس نے دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ حیران کن واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں محض کچھ مہینوں کے وقفے سے 2 مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔

 الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019ءمیں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019ءمیں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کیا تاہم کچھ ہفتوں بعد ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ دوبارہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں جس پر خاتون خود بھی حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

الیگزینڈریا ولسن نے 2019ءمیں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور اس بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ اس مرتبہ بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔الیگزینڈریا ولسن نے کہا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا لیکن ان کے بچے زندہ نہیں بچ سکے تھے۔