Wednesday, April 23, 2025
Homesliderایک لاکھ سے زیادہ افراد کویت سے اپنے وطن واپس

ایک لاکھ سے زیادہ افراد کویت سے اپنے وطن واپس

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی: کویت سے ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زیادہ بیرونی افراد اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے۔ ان میں بڑی تعداد مصری باشندوں کی ہے۔کویتی جریدے القبس نے محکمہ شہری ہوابازی کے حوالے سے کہا ہے  کہ کویت سے جانے والی پروازوں کے اعداد وشمار سے پتہ چلا ہے کہ اس ماہ  کویت سےرخصت ہونے یا بے دخل کیے جانے والے تارکین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 623 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان کا تعلق 27 عرب اور دیگر ملکوں سے ہے۔ یہ 31 مئی سے 30 جون تک 590 پروازوں سے کویت سے اپنے اپنے وطن کے لیے رخصت ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق کویت سے جانے والوں کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق مصر سے ہے ۔ 49986 مصری 293 پروازوں سے روانہ ہوئے ہیں۔کویت ایرپورٹ سے قاہرہ، اسیوط، سوھاج اور اسکندریہ کے لیے پروازیں گئی ہیں۔

دوسرے نمبر پر 30633 ہندوستانی باشندے 185 پروازوں سے کویت سے واپس گئے ہیں۔  یہ کویت کو خیر باد کہنے والوں کا 30 فیصد تھے۔ ہندوستانی باشندے  دہلی، لکھنؤ، گوا اور مدراس جانے والی پروازوں سے رخصت ہوئے۔2500 ایرانی  گیارہ پروازوں، 2022 بنگلہ دیشی سات پروازوں،  2113 نیپالی پندرہ پروازوں، 1386 ایتھوپین دس پروازوں سے کویت سے اپنے اپنے ملک روانہ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 725 شہری چار پروازوں سے واپس گئے جبکہ اتنی ہی تعداد میں سوڈانی بھی رخصت ہوئے ہیں۔