Thursday, April 18, 2024
Homesliderای ڈی کی کوئی نوٹس نہیں آئی :کویتا

ای ڈی کی کوئی نوٹس نہیں آئی :کویتا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کی رکن اسمبلی کے کویتا نے جمعہ کو دہلی کے شراب پالیسی اسکام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کوئی نوٹس موصول ہونے سے انکار کیاجیسا کہ اس خبر کی چاروں گوشے چرچا تھی ۔کویتا جو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی بیٹی ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ای ڈی کی جانب سے مذکورہ  معاملے میں  کوئی نوٹس نہیں ملی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا کو دہلی میں بیٹھے لوگوں کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں تمام میڈیا ہاؤسز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنا وقت سچ دکھانے کے لیے استعمال کریں۔ ٹی وی ناظرین کا کچھ قیمتی وقت بچانے کے لیے اپنی توانائی صرف کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ  میں واضح کرنا چاہوں گی کہ مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ای ڈی کی طرف سے کویتا کو نوٹس جاری کرنے کی خبریں اس دن گردش کر رہی تھیں جب ای ڈی نے ملک کے مختلف حصوں میں کئی مقامات پر تلاشی لی تھی۔ مبینہ طور پر ای ڈی کے عہدیداروں نے حیدرآباد کے کچھ علاقوں کی بھی تلاشی لی۔کویتا پہلے ہی اس گھوٹالے میں اپنے ملوث ہونے کے الزامات سے انکار کر چکی ہے۔ پچھلے مہینے انہوں  نے بی جے پی ایم پی پرویش ورما اور سابق ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔سٹی سیول کورٹ نے ایک عبوری حکم میں بی جے پی لیڈروں کو ہدایت دی کہ وہ کویتا کے خلاف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا یا کسی دوسرے میڈیا  پر کوئی ہتک آمیز بیان نہ دیں۔بی جے پی لیڈروں نے الزام لگایا تھا کہ انہوں  نے شراب پالیسی گھوٹالے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس میں دہلی کے نائب چیف منسٹر  منیش سسودیا شامل تھے۔