Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاے آئی ایم پی ایل بی، دسمبر میں نظر ثانی کی در...

اے آئی ایم پی ایل بی، دسمبر میں نظر ثانی کی در خواست دائر کرے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست داخل کرے گا۔بورڈ کے سکریٹری وسینئیر ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ۔نظر ثانی کی درخواست فیصلے کے 30 دن مکمل ہونے سے پہلے دائر کی جائے گی،جو 9دسمبر کو پورے ہوں گے۔

 اے آئی ایم پی ایل بی،پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرے گی،جس میں پوری متنازعہ اراضی مندر کے لئے دی گئی ہے اور مسجد تعمیر کرنے کے لئے پانچ ایکڑ ارااضی مسلمانوں کو دی جائے گی۔بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مسجد کے لئے دی جانے والی پانچ ایکڑ زمین کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یوپی سنی وقف بورڈ نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی در خواست داخل نہیں کرے گی بلکہ اس فیصلے کو قبول کے گی۔ اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ سنی وقف بورڈ کے کیس کی پیروی نہ کرنے کے فیصلے کا قانونی طور پر اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔