Monday, April 21, 2025
Homesliderاے ٹی ایم ڈکیتی ،ڈاکوؤں کے دیگرمعاملات میں ملوث ہونے کا شبہ

اے ٹی ایم ڈکیتی ،ڈاکوؤں کے دیگرمعاملات میں ملوث ہونے کا شبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ کوکٹ پلی اے ٹی ایم ڈکیتی کی تحقیقات کرنے والی سائبر آباد پولیس کو شبہ ہے کہ موٹر سائیکل سوار  دونوں ڈاکو پندرہ دن قبل جیڈی میٹلا میں منی ٹرانسفر سروس سنٹر میں اسی طرح کی ڈکیتی کی کوشش میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق  16 اپریل کےدن  آخر پہر میں  دو نوجوان  آتشی اسلحے سے لیس  ایک اسکوٹر پر آئے اور جیڈی میٹلا کے بھاگیہ لکشمی کالونی کی دکان میں گھس گئے۔ ایک ڈاکو نے آس پاس  کے ماحول پر نگاہ رکھی  تودوسرا  مسلح نوجوان مالک کو اسلحہ سے  نشان بنایا  اور اسے دھمکی دے کر 1.9 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔ دونوں ہی جرائم  میں جرم انجام دینے کا طریقہ کار ایک جیسا ہے ہے ، بغیر نمبر پلیٹوں  کی گاڑی، ہیلمٹ پہننے اور دیسی  ساختہ پستول کا حملہ آوروں کی جانب سے استعمال  یکساں نظر آتے ہیں۔

تحقیقات کررہے ایک پولیس عہدیدار کے بموجب ہم دونوں جرائم کے مقامات سے نگرانی کے کیمروں سے حاصل شدہ فوٹیج کی جانچ کر رہے ہیں اور دنوں جرائم میں پائی جانے والی مماثلت کی جانچ کررہے ہیں۔ یہ طریقہ کار یکساں ہی لگتا ہے ، علاوہ ازیں  مشتبہ افراد گذشتہ چند مہینوں سے شہر میں رہائش پذیر بہار سے تعلق رکھنے والے بین ریاستی مجرم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین ریاستی مجرم ہیں اور ایک مختصر عرصے سے یہاں تعمیراتی مزدوروں  کی حیثیت سے رہ رہے ہیں۔ ہم یہ معلوم کر رہے ہیں کہ وہ اسلحہ کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ خصوصی ٹیموں نے اس معاملے کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اور ملزم  جس کے  قبضہ میں  پستول تھا   وہ شہر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا  تاہم ، پولیس نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو  دو نامعلوم نوجوان جن کی عمریں بیس کی درمیانی ہیں ،  کوکٹ پلی میں پٹیل کنٹہ پارک کے قریب واقع اے ٹی ایم سنٹر میں نقد رقم بھرنے آنے والے دو افراد پر فائرنگ کردی۔ علی بیگ نامی ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ سے کیش ڈسپینسگ کرنے والے افسر چوہدری سرینواس زخمی ہوا  جبکہ اس معاملہ میں  دونوں  ڈاکو 5 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔ اسپیشل آپریشنز ٹیم اور کوکٹ پلی پولیس کے عملہ سمیت چھ خصوصی ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے مصروف تحقیقات ہیں۔