Sunday, June 8, 2025
Homesliderاے ٹی ایم کے بغیر رقم حاصل کرنے کی سہولت

اے ٹی ایم کے بغیر رقم حاصل کرنے کی سہولت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کوروناوائرس کی وجہ سے لوگ اے ٹی ایم  جانے سے بچ رہے ہیں اور بسا اوقات  اے ٹی ایم میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا بھی سامنا ہورہا ہے ۔ عوام کو اے ٹی ایم کی پریشانی سے راحت دینے کےلئے حکومت کی جانب سے ایک خاص طریقہ بھی متعارف کیا گیا ہے اور خاص طریقہ جس کے ذریعےعوام بغیراے ٹی ایم کے بھی نقد حاصل کر سکتے ہیں لیکن عوام ہنوز اس سہولت سے استفادہ نہیں کرپارہی ہیں ۔ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس مشین ) رکھنے والی دکانوں سے بھی عوام کا یہ کام ہوسکتا ہے۔پی او ایش مشین سے پیسہ نکالنے  کے متعلق  بینادی معلومات کو آر بی آئی نے ایف اے کیو کی فہرست پھر جاری کی ہے۔ پی او ایس ٹرمینل سے نقد  نکالنے کیلئے کریڈٹ کارڈ کا استعمال نہں کرسکتے ہیں۔

اس سہولت کے تحت لوگ اپنے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے نقد  رقم نکالنے سکتے ہیں۔ بینکوں کی جانب سے جاری اوپن سسٹم پریپیڈ کارڈوں سے بھی نکالے جاسکتے ہیں۔ حالانکہ اس سہولت کے تحت کریڈٹ کارڈس کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔ یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس کے ذریعے بھی پی او ایس ٹرمینل سےپیسہ نکالا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم جن دھن اکاؤنٹ کے ساتھ ملنے والی اوور ڈرافٹ سہولت سے لنک الیکٹرانک کارڈس کا بھی اس کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس سہولت کے تحت لین دین کی رقم کا ۱ فیصد سے زیادہ  چارج نہیں ہوسکتا ہے۔علاوہ علاو ازیں  اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کو کس بینک سے کارڈ جاری ہوا ہے۔اس  سہولت کے تحت ٹیئر 1 اور 2 میں رقم نکالنے کی حد فی کارڈ 1,000 روپئے ہے۔ علاوہ ازیں  دکاندار پی او ایس ٹرمینل سے جنریٹ ہوئی رسید آپ کو دیں گے۔