Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگاے پی ایس آر ٹی سی،جے اے سی نے ٹی ایس آر...

اے پی ایس آر ٹی سی،جے اے سی نے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی حمایت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: اے پی ایس آر ٹی سی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے ریاست تلنگانہ میں اپنے ہم منصبوں کی جاری غیر معینہ مدت کی  ہڑتال کی حمایت کی ہے۔منگل کے روز میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے،اے پی ایس آرٹی سی یونین کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت آر ٹی سی کے عملے کے تمام مطالبات کو تسلیم کرے اور کارپوریشن کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی تمام اصلاحات کو نافذ کرے۔

اے پی ایس آر ٹی سی کے جے اے سی رہنما تھامس ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے ٹی آر ایس حکومت سے پوچھا کہ آر ٹی سی کارکنوں کے مطالبات میں کیا غلط ہے۔انہوں نے تلنگانہ حکومت کو متنبہ کیا کہ کارپوریشن کی جائیدادوں کی نجکاری کی گئی تو عوام کو بری طرح نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاری ہڑتال کو معاشرے کے تمام طبقات کی حمایت حاصل ہے،اوریہ ہڑتال گذشتہ 25روز سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

 تھامس ریڈی نے کہا کہ ”ٹی آر ایس حکومت ہڑتال کے دوران عوام کی سہولت کے لئے متبادل انتظامات کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے“۔تھامس ریڈی نے چہارشنبہ کے روز، ٹی ایس آرٹی سی جے اے سی کو جلسہ عام منعقد کرنے کی اجازت سے انکار کرنے پر ٹی آر ایس حکومت پر سخت تنقید کی۔