Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگاے پی جے عبد الکلام کا آج یوم پیدائش،وزیر آعظم و دیگر...

اے پی جے عبد الکلام کا آج یوم پیدائش،وزیر آعظم و دیگر قائدین نے پیش کیا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:معروف سائنسداں و ملک کے سابق صدر جمہوریہ جنہیں ”میزائل میان“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،مرحوم اے پی جے عبد الکلام،کے یوم پیدائش کے موقع پر،منگل کو وزیر آعظم نریندر مودی نے انہیں یاد کیااور خراج تحسین پیش کیا۔مودی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ”کلام نے 21ویں صدی میں قابل ہندوستان کا خواب دیکھا اور اس سمت میں اپنی ایک خصوصی شراکت بنائی۔

مودی نے مزید کہا کہ ”کلام نے ایک سائنسداں کی حیثیت سے،ملک کو اونچائی پر لے گئے۔ان کی زندگی بھر کی کوششیں قوم کے لئے ایک اثاثہ تھیں۔ان کے الفاظ نہیں بلکہ ان کی شخصیت بھی بہت کچھ کہتی تھی۔

وہیں،مرکزی وزراء امیت شاہ،راجناتھ سنگھ اور پرکاش جاؤڈیکر نے بھی مر حوم قائد کو خراج تحسین پیش کیا۔امیت شاہ نے کہا کہ ”کلام سادگی اور علم کا مظہر تھے،جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم کے لئے وقف کردی۔وہیں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ”کلام ہندوستان کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔واضح ہو کہ ہندوستان کے سب سے  اے پی جے عبد الکلام کے یوم پیدائش کو عالمی ”یوم طلباء“ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا ”عبدلکلام کے یوم پیدائش کو عالمی ”یوم طلباء“ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔وہ ایک سچے استاد تھے اور طلباء سے پیار کرتے تھے،اور انہوں نے اندین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ،شیلونگ میں لیکچر دیتے ہوئے ہی فوت ہو گئے تھے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی کلام کو یاد کرتے ہوئے کہا ”ان کی عاجزی اور مختلف طبقات کے لئے ہمدردی،ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہے“۔

ملک کے جانے مانے سائنسداں اے پی جے عبد الکلام نے 2002اور 2007کے درمیان ہندوستان کے گیارہویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیا۔کلام پندرہ اکتوبر 1931کو دھنوشکوڑی گاؤں (رامیشورم،تمل ناڈو) میں ایک متوسط طبقے کے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ان کا پورا نام عبد الفقیر زین العابدین عبد الکلام تھا۔ان کے والد کا نام زین العابدین ہے۔

واضح ہو کہ خلائی علوم کے میدان میں کلام کی شراکت اہم رہی ہے۔انہوں نے ہندوستان کے سویلین خلائی پروگرام اور فوجی میزائل ترقی

 میں بھی شراکت کی،اسی لئے انہیں ہندوستان کا ”میزائل میان“کا خطاب ملا۔جو لائی 2015میں 83سال کی عمر مین ان کا انتقال ہو گیا۔عبد الکلام نے بحیثیت سائنسدان،بحیثیت صدر جمہوریہ  بہترین خدمات انجام دیں اور بحیثیت قابل شخصیت اپنی قابلیت کا لو ہا منوایا تھا۔

ان کے بہت ہی اونچے اور اعلیٰ خیالات تھے،جن میں انسانوں کو ایک سبق،حوصلہ ملتا ہے۔ان کا کہا تھا کہ ”سب سے بہتر کام ہے،کسی انسان کو خوش کرنا،کسی بھوکے کو کھانا کھلانا،ضرورت مندوں کی مدد کرنا،غمزدہ افراد کا غم ہلکا کرنا اور زخمیوں کی خدمت کرنا“۔

میزائل میان اے پی جے عبد الکلام ایک ایسی شخصیت تھے جنہیں ملک کا ہر شہری چاہتا ہے اور اپنے دلوں میں بسایا ہوا ہے،وہ اسی طرح صدیوں تک ہندوستانیوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔