- Advertisement -
- Advertisement -
امراوتی: اے پی میں آپریشن مسکان پروگرام جاری ہے۔ایک ہفتہ پہلے محکمہ پولیس نے اس پروگرام کی شروعات کی تھی جس پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔اب تک اس پروگرام کے حصہ کے طورپر 4806بچوں کو بچایاگیا۔ریاست کے مصروف ترین علاقوں،ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈس پر یہ پروگرام جاری ہے۔ریاست کے ڈی جی پی گوتم سوانگ کی ہدایت پر یہ پروگرام شروع کیاگیا تھا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کو ملازمت پر رکھنے والوں کے خلاف معاملات درج کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو نوٹس وجہ نمائی بھی جاری کی گئی ہے۔